لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 422 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 422

422 نے غلط روش اختیار کی تھی تو دوبارہ بیعت کر کے جماعت میں داخل ہو جاؤ۔اس پر جناب مولوی محمد علی صاحب اور جناب خواجہ کمال الدین صاحب نے جو اس گروہ کے لیڈر تھے کچھ سوچ کر دوبارہ بیعت کر لی۔اس کے بعد جو کچھ ہوا۔اسے تفصیل کے ساتھ ”حیات نور“ باب نمبر ۵ میں بیان کیا جا چکا ہے۔یہاں اسے دوہرانے کی چنداں ضرورت نہیں۔لاہور میں جماعت احمدیہ کا پہلا مبلغ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل نے لاہور کی اہمیت کے پیش نظر اور خاص طور پر اس لئے کہ اس فتنہ کا اصل مرکز لا ہور ہے جماعت لاہور کی تعلیم و تربیت اور تبلیغ احمدیت کے لئے حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کو لاہور جانے کا حکم دیا۔حضرت مولوی صاحب نے حضرت خلیفہ اول کی اجازت سے استخارہ کیا جس میں آپ کو بتایا گیا کہ آپ لاہور میں ہیں اور خواجہ کمال الدین صاحب کے بھائی خواجہ جمال الدین صاحب نے جماعت لاہور کی دعوت کی ہے جس میں آپ بھی مدعو ہیں۔جب کھانے پر بیٹھے تو معلوم ہوا کہ دعوت کے لئے ایک بزرگ انسان عبداللہ کا گوشت پکایا گیا ہے۔آپ ابھی بیٹھے ہی تھے کہ آپ کو اس کھانے سے سخت نفرت اور کراہت محسوس ہوئی اور آپ وہاں سے اٹھ کھڑے ہوئے۔صبح بیدار ہو کر آپ نے اپنی یہ خواب حضرت خلیفتہ المسیح اوّل کو سنائی۔حضور نے فرمایا کہ آپ کو چونکہ عبد اللہ کا گوشت کھانے سے نفرت اور کراہت ہوئی اس لئے یہ خواب آپ کے لا ہور جانے کے لحاظ سے برا نہیں بلکہ اچھا ہے۔چانچہ آپ ۱۰ مئی ۱۹۰۸ء کو لاہور پہنچ گئے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ قرآنی آیت أيـحـب احـد كـم ان يأكل لحم اخيه شيئاً فكر هتموه واتقوا الله کے مطابق اس خواب کا مطلب یہ تھا کہ خواجہ کمال الدین صاحب کی پارٹی حضرت خلیفہ امسیح الاوّل جیسے بزرگ انسان کی غیبت اور بدگوئی میں جماعت کے دوسرے افراد بلکہ مجھے بھی شریک کرنے کی کوشش کرے گی مگر میرے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ جماعت کی اکثریت کو اس فتنہ سے بچالے گا۔چنانچہ واقعات کی رُو سے بھی ایسا ہی ثابت ہوا۔آپ کو احمد یہ بلڈنگس والوں کا مقابلہ کرنے کی خوب تو فیق ملی جس کے نتیجہ میں جماعت کی اکثریت ان کے جال میں پھنسنے سے محفوظ رہی۔فالحمد للہ یہ سہو کتابت ہے یہ واقعہ حضرت خلیفتہ المسح الاول کی خلافت کے ابتدائی ایام کا ہے۔چنانچہ حضرت مولانا غلام رسول ا صاحب را جیکی حیات قدسی حصہ چہارم صفحہ ۳۹ فرماتے ہیں 1909ء میں میں ابھی نیا نیالا ہور پہنچا تھا“۔ناشر