لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 307 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 307

307 کھانا نہ کھاؤں اور نہ بیعت کروں۔اس وقت میرے ساتھ میری اہلیہ کے بھائی بھی تھے۔جن کا نام شہاب الدین تھا۔قادیان میں جا کر مولوی عبد الکریم صاحب سے ملا اور حضور علیہ السلام کی ملاقات بھی ہوئی اور حضور سے مصافحہ کیا اور کچھ باتیں بھی کیں جو اب یاد نہیں۔تین نمازیں بھی حضور کے ہمراہ مولوی عبد الکریم صاحب کی اقتداء میں پڑھیں۔مجھے پر اس وقت آپ کی صداقت کا بہت اثر ہوا۔گو میں نے اپنے رشتہ داروں سے وعدہ کرنے کی وجہ سے بیعت نہ کی۔اس وقت مجھ پر حضور کی محبت کا جو اثر تھا اس کو دیکھ کر میرے نسبتی بھائی نے مجھ سے کہا کہ آپ تو اپنے وعدہ کے خلاف کر رہے ہیں۔اور آپ کی حرکات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ضرور پھنس جائیں گے۔اس عرصہ میں میری کچھ گفتگو حافظ مولوی محمد ابراہیم صاحب نابینا کے ساتھ ہوئی جس کا مجھ پر خاص اثر ہوا۔پھر ہم لوگ واپس آگئے۔اور چھ سات ماہ کے بعد میں نے حضرت صاحب کی خدمت میں لکھا کہ عام لوگوں کے لئے آپ کی صداقت کا معلوم کرنا بہت مشکل ہے۔آپ قسم کھا کہ تحریر فرما دیں کہ آپ وہی مسیح موعود ہیں جن کی دنیا کو انتظار ہے اس پر حضور نے اس لفافہ کی پشت پر تحریر فرمایا کہ میں وہی مسیح ہوں جن کا وعدہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔ولعنت الله على الكاذبين۔خاکسار مرزا غلام احمد بقلم خود۔۔یہ خط جب یہاں پہنچا تو مجھے منشی محبوب عالم صاحب نے آواز دے کر کہا کہ آپ کا خط آ گیا ہے۔میں وہ خط لے کر اپنے گھر کے اندر گیا اور اپنے اہل وعیال کو صاف صاف کہہ دیا کہ میں اب بیعت کرنے لگا ہوں۔اگر کسی کو عذر ہو تو وہ اس وقت بیان کر دے یا وہ علیحدہ ہو جائے۔چنانچہ میری بیوی اور بچوں سب نے اس وقت بیعت منظور کر لی اور میں نے سب کی طرف سے خط لکھ دیا۔میری والدہ صاحبہ زندہ موجود تھیں مگر وہ اس وقت لاہور میں نہ تھیں۔انہوں نے پھر بعد میں حضرت خلیفہ اول کے ہاتھ پر بیعت کی۔بیعت کا خط لکھنے کے قریباً ایک ہفتہ بعد جب میں قادیان گیا تو حضرت مولوی نورالدین صاحب سے میری عصر کی نماز کے بعد ملاقات ہوئی۔انہوں نے مجھے دیکھ کر فرمایا کہ آپ نے وہ حدیث پوری کی ہے جس میں آتا ہے کہ ایک یہودی نے آنحضرت ﷺ کی خدمت میں آ کر یہ سوال کیا تھا کہ آپ خدا کی قسم کھا کر بتائیں کہ کیا آپ وہی رسول ہیں جن کا تو رات میں وعدہ دیا گیا ہے اور حضور نے اس وقت قسم کھا کر بیان کیا تھا کہ ہاں میں وہی ہوں جس پر اس نے وہاں پر ہی بیعت کر لی تھی۔اس