لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 268 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 268

268 کیونکہ کسی زمانہ میں آپ مزنگ میں بھی رہا کرتے تھے۔اولاد: ہاجرہ بیگم نصرت بیگم۔سائرہ بیگم۔فہمیدہ بیگم۔منصور شاہ۔اقبال بیگم۔ناصرہ بیگم محترم ڈاکٹر حکیم نور محمد صاحب مالک کارخانہ ہمدم صحت ولادت: بیعت : انداز ۱۹۰۰ء وفات: محترم ڈاکٹر نور محمد صاحب دندان ساز مالک کارخانہ ہمدم صحت سلسلہ احمدیہ کے نہایت ہی مخلص احباب میں سے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جب بھی موقع ملتا فوراً قادیان پہنچتے۔غیر احمدی اور غیر مسلم احباب کو اپنے خرچ پر قادیان لے جایا کرتے تھے۔چنانچہ مشہور آسٹریلین نومسلم محمد عبد الحق صاحب کو بھی آپ اور حضرت میاں معراج الدین صاحب عمر اپنے ساتھ قادیان لے گئے تھے۔۳۶ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۹۰۴ء میں اس ملک کے موجودہ مذاہب اور اسلام“ کے موضوع پر جو لیکچر مزار حضرت داتا گنج بخش کے عقب میں منڈ وہ میلا رام میں دیا تھا اسے بھی مندرجہ بالا دونوں بزرگوں نے انہی ایام میں اپنے خرچ پر شائع کر دیا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو وفد حضرت بابا نانک صاحب کی پوتھی“ کی تحقیق کیلئے گور و ہر سہائے ضلع فیروز پور میں بھیجا تھا اس کے ایک ممبر حکیم صاحب موصوف بھی تھے۔۳۷ پھر حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے نکاح کے موقع پر جو احباب لا ہور سے قادیان تشریف لے گئے تھے ان میں ڈاکٹر صاحب موصوف شامل تھے۔آپ کے علاوہ لاہور سے حضرت میاں چراغ دین صاحب رئیس لاہور، حضرت حکیم محمد حسین صاحب قریشی ، حضرت با بو غلام محمد صاحب، حضرت مستری محمد موسیٰ صاحب، حضرت شیخ رحمت اللہ صاحب محترم جناب خواجہ کمال الدین صاحب اور محترم جناب خلیفہ رجب الدین صاحب وغیرہ احباب بھی تشریف لے گئے تھے۔ان کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ایک نشان کا ذکر فرمایا ہے۔حضور فرماتے ہیں: ایک دفعہ ڈاکٹر نورمحمد صاحب مالک کارخانہ ہمدم صحت کا لڑکا سخت بیمار ہو گیا۔اس کی والدہ بہت بیتاب تھی۔اس کی حالت پر رحم آیا اور دعا کی تو الہام ہوا: اچھا ہو جائے گا