لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 202
202 بعض سفروں میں مجھے حضرت مولوی صاحب کے ساتھ رہنے کا موقعہ ملا ہے۔جب ہم کسی مقام پر پہنچتے تو آپ چھوٹے چھوٹے بچوں سے بھی دوستی پیدا کرنے کی کوشش کرتے۔چنانچہ جب کوئی بچہ ملتا تو آپ اس سے دریافت کرتے کہ میاں! تم کس کلاس میں پڑھتے ہو؟ وہ مثلاً کہتا دوسری میں، تو آپ تعجب سے فرماتے اوے ! تم تو مجھے سے بھی زیادہ پڑھ گئے ہو! اس طرح بچے کا حوصلہ بڑھ جاتا اور وہ خوش ہو کر آپ سے باتیں شروع کر دیتا۔لاہور میں ڈیوس روڈ پر آپ نے اپنی رہائش کے لئے ایک کوٹھی الاٹ کروائی ہوئی تھی۔اس لئے کبھی یہاں رہتے اور کبھی مرکز میں خدمات سلسلہ بجالانے کے لئے چلے جاتے۔آخری سال آپ بیمار ہو کر کئی ماہ میو ہسپتال میں زیر علاج رہے اور ۱۳۔اگست ۱۹۵۹ ء کو ۶۵ سال کی عمر میں انتقال فرمایا۔انسا لله و انا اليه راجعون۔آپ کا مزار بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہے۔اولاد رحمت النساء - عطاء اللہ۔لطف المنان حضرت ڈپٹی میاں محمد شریف صاحب ولادت : ۳۰ مئی ۱۸۸۲ء بیعت : ۵۔مارچ ۱۸۹۷ء حضرت ڈپٹی میاں محمد شریف صاحب ریٹائر ڈائی۔اے سی ۳۰۔مئی ۱۸۸۲ء کو بمقام لاہور پیدا ہوئے۔آپ کے والد ماجد کا نام حضرت میاں سراج دین صاحب تھا۔جو حضرت میاں معراج دین صاحب عمر کے بڑے بھائی تھے۔آپ فرمایا کرتے ہیں کہ مارچ ۱۸۹۷ء کے اوائل میں مڈل کا امتحان دے کر آپ اپنے چا حضرت میاں معراج دین صاحب عمرؓ کے ساتھ قادیان تشریف لے گئے تھے۔اس وقت آپ کی عمر ۱۵ سال تھی۔انہی ایام میں آپ نے پنڈت لیکھرام کے قتل سے ایک روز پہلے یعنی ۵۔مارچ ۱۸۹۷ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی۔بچپن میں آپ کی رہائش اپنے والد ماجد اور دیگر افراد خاندان کے ساتھ لنگے منڈی کو چہ سیٹھاں میں تھی۔ابتدائی تعلیم آپ نے حضرت مولوی رحیم اللہ صاحب امام مسجد اور حضرت مولوی فضل الہی صاحب سے حاصل کی۔حضرت مولوی رحیم اللہ صاحب اس مسجد کے امام تھے۔جو آپ کے مکان کے