تاریخ افکار اسلامی — Page 40
تاریخ افکا را سلامی علمی میدان میں موالی کا اثر و رسوخ کس قدر وسیع تھا اُس کا اندازہ اس مکالمہ سے ہوتا ہے جو بنوامیہ کے چوتھے خلیفہ عبدالملک بن مروان اور مشہور محدث ابن شہاب زہری کے درمیان ہوا۔لے ایک دفعہ امام زہری عبدالملک کے دربار میں گئے۔عبدالملک نے پیر سبیل تذکرہ باتوں باتوں میں امام زہری سے پوچھا:۔عبدالملک۔اس وقت مکہ مکرمہ میں استادالعلماء اور سب سے بڑا عالم کون سمجھا جاتا ہے؟ زہری - عطاء بن ابی رباح - ع۔یہ مولیٰ ہے یا عرب ؟ ز مولی ہے۔ع۔اس نے یہ مقام کیسے حاصل کیا ؟ ز قرآن وسنت کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دینے کی وجہ سے۔ع۔یمن میں اس وقت کے لحاظ سے کسے شہرت حاصل ہے اور کسے استاذ العلماء سمجھا جاتا ہے؟ ز - طاؤوس بن کیسان بڑے مقبول ہیں۔ع - عرب ہے یا مولی؟ ز مولی ہے۔ع۔مصر میں اس وقت سب سے بڑا عالم اور استاذالعلماء کسے سمجھا جاتا ہے؟ ن یزید بن حبیب ع - عرب ہے یا مولی ؟ ز مولی ہے۔ع۔یہ بتاؤ کہ شام میں کون امام اور استاذ العلماء ہے؟ ز یکحول۔ع - عرب ہے یا مولی؟ ز مولی ہے۔بعض نے لکھا ہے کہ یہ مکالمہ زہری اور ہشام بن عبدالملک کے درمیان ہوا۔ابو حنیفہ صفحہ ۲۵