تاریخ افکار اسلامی — Page 41
تاریخ افکار را سلامی ع جزیرے اور بحرین کا کون امام ہے؟ ن مامون بن مہران - ع - عرب ہے یا مولی؟ ز مولی ہے۔ع - خراسان کا امام اور استاذ العلماء کیسے سمجھا جاتا ہے؟ ز - ضحاک بن مزاحم۔ع - عرب ہے یا مولیٰ ؟ ز مولی۔ع۔بصرہ کا امام الناس کے سمجھا جاتا ہے؟ ز حسن بصری ع۔عرب ہے یا مولی؟ زمولی عبد الملک جھنجھلا کر چیخ اٹھا بس مولی مولیٰ ہی کی رٹ لگائی ہوتی ہے کیا کوئی عرب امامت علم کے مقام پر نہیں ؟ اچھا یہ بتاؤ کہ مدینہ منورہ اور کوفہ کے امام الناس اور استاذ العلماء کون ہیں؟ زہری نے جواب دیا مدینہ کے سعید بن المسیب اور کوفہ کے ابراہیم نخعی اور دونوں عرب ہیں۔عبد الملک بے اختیار چلایا الحمد للہ کہیں تو عربوں کی علمی امامت بھی ہے اگر اب بھی تو کسی مولی کا نام لیتا تو شاید غم سے میرا کلیجہ پھٹ جاتا۔پھر عبدالملک نے حاضرین دربار سے مخاطب ہو کر کہا وہ زمانہ قریب ہے کہ جبکہ موالی رشد و ہدایت کی مسند پر سرفراز ہوں گے اور عرب ان کے قدموں میں فرش پر بیٹھے ان کا خطاب سن رہے ہوں گے۔امام زہری نے عبدالملک کی جھنجلا ہٹ کو محسوس کرتے ہوئے بڑے ادب سے کہا۔امیر المومنین ! یہ اللہ تعالیٰ کی دین ہے جو بھی دین کی خدمت کے لئے کمر بستہ ہو گا خواہ وہ عربی ہو یا عجمی وہی دین