تاریخ افکار اسلامی — Page 361
تاریخ افکارا سلامی چلیں گی اور اُمت کا شیرازہ بکھرنے لگے گا تو وہ موعود عظیم مہدی آئے گا جو تَشَابُه فِي الاخلاق کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز کامل اور کسر صلیب کے مقاصد کے لحاظ سے مثیل مسیح کہلائے گا اور اس کا آنا نزول کے عیسی بن مریم کے مترادف ہوگا کیونکہ نصاریٰ کے غلبہ کے استیصال کے لئے وہ ایک الہی نظام قائم کرے گا۔اب یہ سوال سامنے آتا ہے کہ اس عظیم موعود کی بعثت کے وقت سے متعلق روایتوں میں کیا لکھا ہے اور بزرگان امت نے اس بارہ میں کیا اندازہ پیش کیا ہے۔سو بعض روایات کے الفاظ یہ ہیں۔عنْ أَبِي فَقادَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْآيَاتُ بَعْدَ الْمِأَتَيْن۔یعنی ابو قتادہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خاص علامات دوسو سال کے بعد ظاہر ہوں گی۔علماء نے تصریح کی ہے کہ دو سو سال سے مراد وہ دو سو سال ہیں جو ایک ہزار سال کے بعد گزریں گے۔اس کے یہ معنے ہوئے کہ ایک ہزار دوسو سال کے بعد ظہور مہدی کے آثار نظر آنے لگیں گے۔چنانچہ علامہ ابو الحسن محمد بن عبدالہادی السندی اس حدیث کی شرح کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔الْمُرَادُ باليأ تين المانان بعد الا لي۔" مشکوۃ المصابیح کے شارح حضرت ملا علی قاری اس حدیث کے سلسلہ میں لکھتے ہیں: وَيَحْتَمِلُ أن يكونَ اللَّامُ لِلْعَهْدِ أَى بَعْدَ المَأْتَيْنِ بَعد الألف وَ هُوَ وَقَتْ ظُهُورِ المَهْدِي » ان معنوں کی تائید یک حدیث سے بھی ہوتی ہے جو حذیفہ بن یمان سے مروی ہے کہ حضور صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔إِذَا مَضَتْ اَلْفَ وَمِأْتَان وَاَرْبَعُونَ سَنَةً يَبْعَثُ اللَّهُ الْمَهْدِيَّ یعنی جب ایک ہزار دو سو چالیس سال (۱۲۴۰) گزریں گے تو اللہ تعالی امام مہدی مبعوث کرے گا۔یہ روایت اگر چہ قومی السند نہیں لیکن جہاں تک دو سو سال کی اس تشریح کا تعلق ہے متعدد ل نزول کے معنے خاص برکات کی حامل ہستی کا آنا یا کسی کثیر المنافع مفید عام چیز کا خاص خدا کے فضل کے تحت ملنا۔دیکھیں الحديدة ٢٦، الزمر، الاعراف: ۲۷، النحل الطلاق - البقرة :۵۹ء المائدة : ۱۱۵ - سنن ابن ماجه جلد ۲ صفحه ۲۶۰ مطبع علميه مصر ۱۳۱۳ هـ طبع اوّل ✓ حاشیه بر ابن ماجه جلد ۲ صفحه ۲۶۰ مطبع علميه مصر ۱۳۱۳ھ ایڈیشن اوّل۔مرقاة بر حاشيه مشكوة صفحه ۴۷۱ مطبوعه أصبح المطابع دهلی ه اخرجه مصنف ابن ابی شیبہ حوالہ کے لئے دیکھیں النجم الثاقب جلد ۲ صفحه ۲۰۹ مطبوعہ پینه ۱۳۱۰ھ