تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 16 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 16

تاریخ افکا را سلامی M مسلمانوں کا سب سے بڑا فرقہ اہل السنت و الجماعت اہل السنت والجماعت سے مراد مسلمانوں کا وہ فرقہ ہے جو کتاب وسنت اور احادیث کو حجت اور شریعت اسلامیہ کا ماخذ مانتا ہے اور اس کا اکثر حصہ اجماع اور قیاس کو بھی بطور ماخذ شریعت تسلیم کرتا ہے۔علاوہ ازیں اہل السنت والجماعت صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ادب و احترام کو دل سے تسلیم کرتے ہیں اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ دین اسلام کی تبلیغ ، قرآن کریم کی حفاظت کی کوشش اور اگلی نسل تک آنحضرت ﷺ کے ارشادات کو پہنچانے میں وہ سب کے سب صادق القول، صادق العمل، انتہائی عادل اور بڑے دیانتدار تھے۔وہ سب سے پہلے مبلغ ہیں جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھ کر دنیا تک اسلام کا پیغام پہنچایا اور اس میں کوئی کوتا ہی نہیں کی۔اس وقت تک مسلمانوں کی اکثریت اسی فرقہ سے وابستہ ہے اور انہی نظریات کی حامل ہے۔اہل السنت والجماعت کے بعض امتیازی نظریات اہل السنت والجماعت خدا کو ایک وحده لا شریک اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول بر حق مانتے ہیں۔نیز فرشتوں ، نبیوں اور ان پر نازل شدہ کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں۔اسی طرح تقدیر خیر وشر اور قیامت کو برحق سمجھتے ہیں۔اہل السنت والجماعت حقائق اشیاء اور ان کے علم کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ سوفسطائیہ اس کے منکر ہیں۔وہ اشیاء کی حقیقت کو اعتقاد کے تابع مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہر شخص اپنے اعتقاد اور تصور کے مطابق کسی چیز کا وجود تسلیم کرتا ہے ورنہ حقیقت کچھ نہیں ہوتی۔صرف تصور ہی تصورا ور وہم ہی وہم کی کارستانی کے ہم سب شکار ہیں۔اہل السنت کے نزدیک حواس خمسہ ایک حقیقت ہیں اور الگ وجود رکھتے ہیں جبکہ ابو ہاشم جبائی معتزلی کہتا ہے کہ جو اس کا کوئی الگ وجود نہیں۔آئی إِنَّ الْإِدْرَاكَ لَيْسَ بِمَعْنَى وَلَا