تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 298 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 298

تاریخ افکا را سلامی ۲۹۸ خدا معامصدر خیر و شر نہیں ہو سکتا جبکہ اہل السنت وَالْقَدْرِ خَيْرِهِ وَشَرِهِ کو جزو ایمان مانتے ہیں۔نظام " طفرة " کے نظریہ کا بھی قائل تھا یعنی اُس کے نزدیک ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک جسم آنا فانا ایک جگہ سے بیسویں جگہ تک درمیانی حصوں کو عبور کئے بغیر پہنچ جائے اور بغیر اس کے کہ وہ پہلے مکان سے منقود ہو دوسرے مکان میں جاموجود ہو۔ایسا ہو سکتا ہے۔اسی طرہ کے نظریہ کے مطابق بعض صوفیاء یہ جائزہ سمجھتے ہیں کہ ایک شخص دو مکانوں میں خواہ وہ کتنے ہی فاصلہ پر ہوں بیک وقت موجود نظر آ سکتا ہے۔نظام کا یہ نظر یہ بھی تھا کہ ساری کائنات جن وانس، چرند پرند بیک وقت پیدا ہوئے۔پیدائش کے لحاظ سے ان میں کوئی تقدم و تأخر نہیں البتہ ظهور في المكان اور شهود في الزمان کے لحاظ سے ان میں تقدم و تاخر ہے۔قَالَ أَهْلُ السُّنَّةِ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى خَلَقَ اللَّوْحَ وَالْقَلَمَ قَبْلَ خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَإِنَّمَا اخْتَلَفَتِ الْمُسْلِمُونَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَيْتُهُمَا خُلِقَتْ أَوَّلًا نظام یہ بھی کہا کرتا تھا کہ کلمات قرآن کریم کی ترتیب و تألیف یعنی نظم قرآن میں کوئی اعجاز نہیں اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ کوئی معجزہ ہے اسی طرح نظام دوسرے معجزات کا بھی منکر تھا سکے۔نظام اس بات کا بھی قائل تھا کہ اجماع امت حجت شرعیہ نہیں کیونکہ اُس کے نز دیک یہ بالکل ممکن ہے کہ سب کے سب غلطی کھا گئے ہوں گے نظام کا یہ نظریہ بھی تھا کہ انسان کے ساتھ بچھو، سانپ ، مکھیاں، کیڑے مکوڑے غرض ہر قسم کے چند و پرند جنت میں جائیں گے وہاں ان سب کا درجہ فضل و احترام کے لحاظ سے برابر ہوگا۔ھے مندرجہ ذیل فقہی مسائل میں بھی نظام کو دوسرے فقہائے امت سے اختلاف تھا۔سرقه کانصاب دو سو درہم ہے جبکہ دوسرے یہ بات نہیں مانتے۔طلاق کنا یہ لغو ہے۔امام ابن تیمیہ کی بھی یہی رائے ہے جبکہ دوسرے ایسی طلاق کو مؤثر مانتے ہیں۔↓ عمداً نماز چھوڑنے والاقتضاء کی رعایت کا مستحق نہیں۔اس کا علاج صرف ندامت اور تو یہ ہے۔الفرق بين الفرق صفحه ١٠١ الفرق بين الفرق صفحه ۱۰۸،۱۰۳ الفرق بين الفرق صفحه ۱۰۲ الفرق بين الفرق صفحه ۱۰۴ الفرق بين الفرق صفحه ۱۰۵