تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 32 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 32

سٹیشنری کی دوکان کھول لی جائے یا مدرسہ میں فارم بنایا جا سکتا ہے۔بعض طالبعلموں میں یہ عیب ہوتا ہے کہ دوسروں کی اچھی چیز اٹھا لیتے ہیں یا ان سے مانگتے رہتے ہیں اس سے بھی اسراف کی عادت پڑتی ہے، اگر کوئی دوسرے کی چیز اٹھا لے تو وہ ضرور اس سے چھین کر واپس دلائی جائے اگر کوئی تم میں سے کچھ کھا رہا ہو تو کسی دوسرے کو بھی اس میں سے دے، اگر کسی غریب کو دے تو زیادہ بہتر ہے۔اس سے غریب بھائیوں کی امداد کی عادت پڑتی ہے۔ایک غلطی جس کا تعلق اسراف سے ہے وہ دوسروں کی نقل کرنا ہے۔غریب طالب علم امیروں کی نقل کرنے گئے ہیں ، اس سے چوری جھوٹ اور قرضہ لینے کی عادتیں پڑتی ہیں۔نقل ضبیعت کی کمزوری کی علامت ہے اس سے بچنا چاہیئے قیمتی کپڑوں کی بجائے ، صاف ستھرے رہنے کا شوق ہونا چاہیے۔صاف رہنے سے اخلاق بھی درست ہوتے ہیں ، صحت اور ذہن بھی ٹھیک رہتا ہے۔تمہاری یہ عمر سیکھنے کی ہے اس کی قدر کرو۔یہ وقت ہے جب تمہارے دل تحصیل علم کے شوق میں تڑپ رہے ہیں۔جس وقت سوال کرنے کا ولولہ نہ رہے تو سمجھو کہ بیس بڑھا یا آگیا۔یہ امنگ ایسی چیز ہے کہ پھر ڈھونڈے نہ ملے گی جواب گمائے نہیں لگتی۔اس اُمنگ اور حافظہ کی قدر کرو۔یہ حافظہ اور دماغ اتنی قیمتی چیز ہے کہ دنیا کی کوئی چیز اس کے ہم پلہ نہیں ہو سکتی۔دیکھو افلاطون کتنا مشہور ہے۔اس نے اپنی عمر کو ٹھیک استعمال کیا تب اتنی قدر کو پہنچا پس علم سیکھنے میں کوشاں رہو۔علم ایمان کی زیادتی کے لیے بھی ضروری ہے۔اس عمر اور دماغ سے فائدہ اٹھاؤ اور اپنا ایک ایک منٹ ضائع ہونے سے بچاؤ۔اخلاق فاضلہ بہت قیمتی چیز ہے اس سے دین ودنیا میں عزت حاصل ہوتی ہے لوگ تم کو اخلاق سے پرھیگی اگر تمہارے اخلاق درست نہیں تو وہ یہ نہیں کہیں گے کہ تم مست ہو بلکہ وہ جماعت احمدیہ پر اعتراض کر ینگے کہ تم میں اور غیر احمدیوں میں کیا فرق ہوا۔اگر فرق کچھ نہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آنے کا کیا فائدہ ہوا۔اس لیے جو نصائح کی جاتی ہیں ان پر عمل کر د ا صرف سن لینے سے کچھ فائدہ نہیں۔بہادری جوش کو دبانے میں ہوتی ہے۔بچہ کسی بڑے آدمی کی بے ادبی کرے اور وہ اسے مارنے لگ جائے تو یہ بزدلی ہوگی نہ کہ بھاری حملہ میں پہل کرنا بھی بزدلی ہے اسی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی پلے مل نہیں گیا۔مسلمان کو کبھی حملہ میں میل نہ کر نی چاہیئے نہ زبان سے نہ ہاتھ سے۔زبان کے حملے کو بر داشت کیا کرو اور ہتھیار کے حملہ کا بھی آنا ہی جواب دو نینا دفاع کے لیے ضروری ہے۔