تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 233
۲۳۲ مجلس انصاراللہ مرکزیہ کا دوسرا سالانہ اجتماع ۱۳۳۵ مجلس انصار الله مرکزہ یہ کا دوسرا سالانہ اجتماع مورنہ -۲۶ - ۲۷ اخاء ه / اکتوبر ۱۹۵۷ بروز هت جمعہ مفت مجلس انصار اللہ کے زیر تعمیر دفتر کے احامہ میں منعقد ہوا۔احاطہ میں سرخ بجری سے روشیں تیار کی گئی تھیں اور اراکین کو خوش آمدید کہنے کے لئے خراب دار دروازے بنائے گئے تھے۔جلسہ گاہ خوبصورت شامیانوں اور قناتوں سے تیار کی گئی تھی۔سٹیج پر نشست کا انتظام مشرقی طرز پر تھا صدر مجلس اور مقررین نے بیٹھ کر ہی حاضرین سے خطاب کیا۔حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ بروز جمعہ تین بجے مقام اجتماع پر تشریف لائے اجتماعی دعا کے بعد حضور نے درج ذیل خطاب سے اجتماع کا افتتاح فرمایا۔تشہد تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ فریل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی يايها الذين آمنوا کونوا انصار الله كما قال عيسى ابن مريم للحوار بين من انصاري الى الله قال الحواريون نحن انصار الله والصفي ع ۲) اس کے بعد فرمایا :۔آپ لوگوں کا نام انصار اللہ رکھا گیا ہے۔یہ نام قرآنی تاریخ میں بھی دردفعہ آیا ہے، اور " احمدیت کی تاریخ میں بھی دو دفعہ آیا ہے۔قرآنی تاریخ میں ایک دفعہ تو حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں کے متعلق یہ الفاظ آتے ہیں۔چنانچہ جب آپ نے فرمایا من انصاری الی الله یو آپ کے حواریوں نے کہا محسن انصار الله کہ ہم اللہ تعالے کے انصار ہیں۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے متعلق فرماتا ہے کہ ان میں سے ایک گروہ مہاجرین کا تھا اور ایک گروہ انصار کا تھا۔گویا یہ نام قرآنی تا ریخ میں دو دفعہ آیا ہے۔ایک جگہ پر حضرت مسیح علیہ السلام کے حواریوں کے متعلق آیا ہے اور ایک جگہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے ایک حصہ له الفضل ۲۱ / امان/ مارچ ۱۳۳۶ پیش