تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 12
رہا۔نہ اقتدار کی ہوس پیدا ہوئی۔میں ایک ہی جذبہ کار فرما تھا کہ خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی انہیں حاصل ہو۔میں تبدیلی ان میں اس وجہ سے پیدا ہوئی کہ اولین و آخرین کے سردار حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ان ان میں مبعوث ہوئے اور قرآن کریم جیسی اعلی اور مصفی اور کامل تعلیم انہیں میسر آگئی ، جیسا استاد کامل تھا والیا ہی اس کے خدام و حلقہ بگوش بھی اپنے اپنے دائرہ میں باکمال وبے مثال ثابت ہوئے۔ہر خوبی اور ہر وصف میں وہ دنیا سے سبقت لے گئے ، ہر علم و ہنر میں وہ ایسے چکے کہ دنیا کی آنکھیں خیرہ ہو گئیں اور ان کی فضیلت کو تسلیم کئے بغیر چارہ نہ رہا۔نمر کی تیرہ سالہ زندگی میں وہ سراپا عجز و انکسار تھے ، کنکروں ، پتھروں پر انھیں گھسیٹا گیا، گرم ریت پر لٹا کر بھاری پتھر ان کے سینو پر رکھے گئے۔اوباشوں کے طمانچوں اور آوارہ لڑکوں کی گالی گلوچ الطعن و تشنیع اور مار پیٹ کا وہ نشانہ بنے۔بھوک پیاس کی اذیت سے دو چار ہوئے۔سوشل بائیکاٹ انہوں نے سما غرض ہر دکھ اور ہر مصیبت ان پر وار د کی گئی لیکن کیا مجال کہ ان کے پائے استقامت میں کسی وقت بھی نغزش یا کمزوری پیدا ہوئی ہو، وہ صبر ورضا کے مجسم پیکر تھے ، ان کی ہمت ، ان کا استقلال اور ان کی استقامت پیانوں کو شرماتی تھی۔ان کی زندگیوں میں ایک ساعت بھی ایسی نہیں آئی جب وہ ہراساں و پریشان ہوئے ہوں اور ان کے قدم ڈگنگائے ہوں ، وہ مصائب و مشکلات کے باون میں کوئے گئے، لیکن تمام آزمائشوں میں سے کندن بن کہ نکلے اور حیرت انگیز وفا شعاری کا نمونہ دکھلایا۔مکہ میں جب ظلم و تشدہ اپنی انتہا کو پہنچ گیا تو پھر انھوں نے وطن کو خیر باد کہا۔اپنا مال واسباب اور جائیدادیں چھوڑیں ، عزیز و اقارب سے جدائی قبول کی اور اپنے ہادی و مقتدی کی ہدایت پر مدینہ چلے گئے ہجرت کے بعد دس سال کی قلیل مدت میں باوجود بے سروسامانی کے باوجود وسائل کی کمی کے اور بادوجود دشمنوں سے گھرے ہوئے ہونے کے دو سارے عرب پر چھا گئے اور حکمرانوں کی صف میں جا شامل ہوئے پھر خلافت راشد کے دور میں وہ قیصر و کسری جیسی عظیم طاقتوں سے نبرد آزما ہوئے اور انہیں پارہ پارہ کر دیا ، ہر میدان میں فتح و کامرانی نے ان کے قدم چومے۔لیکن جہاں انھوں نے دشمنوں کے سارے غرور کو خاک میں ملادیا اور انہیں عبرتناک شکستی دین وہاں وہ دوسرے فاتحین کے برخلاف ہر قوم اور ہر ملک کے لیے باران رحمت ثابت ہوئے انھوں نے لوگوں کے LA LATA (7 DLS JONGENSON #SON FEMA