تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 11 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 11

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم "1 ۱/۲۲ اکتوبر پونے پانچ بجے شام مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ۲۲ نومبر سوا چار بجے شام مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ۲۲ دسمبر ساڑھے چار بجے شام مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ان میں سے چندا جلاسات کی مختصر کارروائی رجسٹر روئیدا دا جلاسات سے پیش کی جاتی ہے۔پہلا اجلاس مجلس عاملہ منعقده ۲۵ / جنوری ۲۰۰۰ء (۱) مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا پہلا ماہانہ اجلاس مورخه ۲۵ جنوری ۲۰۰۰ء بروز منگل بوقت سوا چار بجے شام گیسٹ ہاؤس مجلس انصار اللہ میں زیر صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس منعقد ہوا۔یہ اجلاس مکرم صاحبزادہ صاحب کے عہد صدارت کا پہلا اجلاس تھا جس میں مندرجہ ذیل ممبران نے شرکت فرمائی۔ا۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ۳۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ۲۔مکرم چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب ۴۔مکرم ملک منصور احمد عمر صاحب مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب گورداسپوری ۶- مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب ے۔مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب مکرم منور شمیم خالد صاحب ۹ مکرم سجاد احمد صاحب قائمقام قائد تربیت ۱۰۔مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب ۱۱۔مکرم عبدالجلیل صادق صاحب ۱۲ مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ۱۳۔مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب ۱۴۔مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے کی۔اس کے بعد عہد دہرایا گیا۔عہد کے بعد گزشتہ اجلاس کی رپورٹ پیش کی گئی جو متفقہ طور پر درست قرار دی گئی۔اس کے بعد قائدین کرام نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔سب سے پہلے شعبہ عمومی ، صف دوم، اشاعت ، وقف جدید ، زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ اور ایثار کی رپورٹس پیش ہوئیں۔محترم صدر صاحب نے شعبہ عمومی کے بارہ میں ہدایت فرمائی کہ سندھ اور سرحد کے دورہ جات کا دورہ کمیٹی جائزہ لے لے۔کراچی یا سندھ سے عہدیداران کو تجویز کر کے سندھ کی چھوٹی مجالس کے دورہ پر بھجوایا جاسکتا ہے۔صف دوم کے بارہ میں صدر محترم نے ہدایت فرمائی کہ وفود کی تفصیلی رپورٹ آنی چاہئے۔جس