تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 10 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 10

1۔تاریخ انصار اللہ جلد چہارم رہنمائی کرتے ہیں۔خلفائے وقت کی ہدایات کے تابع مجلس کی ترقی اور بہبود کے لئے غور وفکر کیا جاتا ہے اور پھر ان فیصلوں کی روشنی میں ماتحت مجالس کو ہدایات جاری ہوتی ہیں۔مرکزی پروگراموں مثلاً علمی ریلی ، سپورٹس ریلی وغیرہ کی تفصیلی سکیمز بھی ان اجلاسات میں پیش ہو کر منظور ہوتی ہیں۔مرکزی عاملہ کے اجلاسات کے اہم کاموں میں انتخاب صدر و نائب صدر صف دوم کے لئے آمدہ ناموں کی حضور انور کو سفارش ، مرکزی مجلس شوری کے ایجنڈا اور مرکزی سالانہ بجٹ کی تیاری بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں کارکنان کے تقر روترقی کے معاملات بھی اجلاس میں پیش کئے جاتے ہیں۔اجلاس تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد انصار اللہ کا عہد دوہرایا جاتا ہے پھر مکرم قائد صاحب عمومی گزشتہ اجلاس کی رپورٹ پیش کرتے ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کے مبارک خطوط پڑھ کر سنائے جاتے ہیں۔اس کے بعد اراکین عاملہ اپنی کارگزاری کی رپورٹ پیش کرتے ہیں جس پر مجلس عاملہ اور صدر محترم اپنا تبصرہ کرتے ہیں۔ازاں بعد ایجنڈا میں شامل دیگر امور پیش کئے جاتے ہیں۔صدر محترم اراکین کی آراء کو سننے کے بعد فیصلہ کرتے ہیں۔دعا پر اجلاس کا اختتام ہوتا ہے۔۲۰۰۰ء میں تیرہ اجلاسات مرکزی عاملہ منعقد ہوئے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔تاریخ بوقت زیر صدارت بمقام ll || || ۲۵ / جنوری سوا چار بجے شام مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب گیسٹ ہاؤس انصار الله ۲۱ فروری پونے پانچ بجے شام مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ۱۳ مارچ پانچ بجے شام مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ۱۸ اراپریل سوا پانچ بجے شام مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ۱۸مئی پونے چھ بجے شام مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ۲۰ جون پونے چھ بجے شام مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ۲۸ / جون پونے چھ بجے شام مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ۱۹ار جولائی پونے چھ بجے شام مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ۲۲ / اگست پونے چھ بجے شام مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ۲۰ ستمبر سوا پانچ بجے شام مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب || ll ||