تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 12
۱۲ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم علاقہ میں جائیں اس کے بارہ میں بتایا کریں کہ کس قسم کا رابطہ ہوا ہے نیز سائیکل سکیم جب شروع ہوئی تھی تو حضور نے اس کے جو مقاصد بیان فرمائے تھے وہ سامنے لائے جائیں اور موجودہ حالات میں جس حد تک ممکن ہو ان ہدایات کے مطابق عمل کیا جائے۔مکرم زعیم اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ بازار میں نماز سنٹر دکانوں کے قریب بنائے جائیں اور نمازوں کے اوقات میں دکاندار با قاعدہ دکانیں بند کر کے نماز کیلئے جائیں سوائے سبزی وغیرہ کی دکانوں کے جو کلیپ بند نہیں کی جاسکتیں۔جو سنٹر بند ہوا ہے اس کا جائزہ لیکر دوبارہ جاری کیا جائے نیز سائفین بھی مقرر کئے جائیں۔مکرم قائد صاحب ایثار کو ہدایت فرمائی کہ راولپنڈی اور کراچی کی بعض زعامت علیاء نے میڈیکل کیمپس نہیں لگائے ، ان سے دریافت کیا جائے کہ ان کے لئے اس میں کیا رکاوٹ ہے۔اس کے بعد قیادت ہائے تجنید ، ذہانت و صحت جسمانی تعلیم ، اصلاح وارشاد، تربیت تعلیم القرآن، تربیت نو مبائعین اور مال کی رپورٹس پیش کی گئیں۔محترم صدر صاحب نے بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے بارہ میں ہدایت فرمائی کہ اس میں عمر کے لحاظ سے انصار کے گروپ بنائے جائیں۔مکرم قائد صاحب اصلاح و ارشاد کو ہدایت فرمائی کہ مذاکرات اجتماعی اور انفرادی دونوں کروائے جائیں۔نو مبائعین کے مکمل ایڈریس حاصل کر کے مہیا کئے جائیں۔جہاں پھل حاصل ہوں وہیں جماعت قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔پھل حاصل کرنے والے ان سے رابطہ رکھیں ، نمازوں میں ان کو شامل کروائیں اور ضلعی سطح پر بھی ان کا رابطہ کروائیں۔مکرم قائد صاحب تعلیم القرآن کو ہدایت فرمائی کہ وہ مزید مجالس چن کر ان کی رپورٹس کے مطابق ان کا جائزہ لیں۔تربیت نو مبائعین کے بارہ میں ہدایت فرمائی کہ نو مبائعین کے اجتماعات کروائے جائیں اور قریب کی مجالس میں ان کو جمع کر کے ان سے رابطہ مضبوط کیا جائے۔آخر میں مکرم قائد صاحب مال نے حضور انور کا محترم صدر صاحب کے نام خط پڑھ کر سنایا جس میں سالانہ بجٹ پورا کرنے والی مجالس کی رپورٹ پر حضور نے خوشنودی کا اظہار فرمایا تھا۔یہ اجلاس دعا کے بعد قریباً سوا چھ بجے اختتام پذیر ہوا۔(۲) خلاصہ کا رروائی اجلاس مجلس عامله ۱۳ مارچ ۲۰۰۰ء مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا ماہانہ اجلاس مورخہ ۱۳ مارچ ۲۰۰۰ بروز پیر بوقت پانچ بجے شام گیسٹ ہاؤس مجلس انصاراللہ میں زیر صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس منعقد