تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 295 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 295

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۷۵ مینیجر:۔اس عرصہ میں ماہنامہ کے انتظامی و دفتری امور چلانے کے لئے مکرم حافظ عبدالمنان کوثر صاحب کو بطور مینجر ماہنامہ انصار اللہ کام کی توفیق ملی جو تادم تحریر جاری ہے۔ماہنامہ انصار اللہ پر مقدمات: گزشتہ جلد میں ذکر آچکا ہے کہ ۱۹۸۴ء کے بدنام زمانہ آرڈینینس کے بعد احمدیوں کے بنیادی حقوق کو سلب کر لیا گیا اور بے شمار احمدیوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا۔اس ضمن میں جماعتی رسائل واخبارات بھی مخالفین کی شرانگیزیوں کا خاص طور پر نشانہ بنے اور ان کے مدیروں، پبلشرز، پرنٹرز اور مضمون نگار بالخصوص مقدمات میں الجھائے گئے۔عرصہ زیر نظر میں ۲۰۰۰ء سے قبل کے درج شدہ مقدمات کی سماعت میں حاضری کے لئے مدیران ، مینیجر ، پبلشرز ، پرنٹرز اور مضمون نگار حضرات کو ملک کی مختلف عدالتوں کے چکر لگانے پڑے۔بعض مقدمات سندھ اور کراچی کے بعض مقامات پر قائم تھے۔ان حضرات کو جہاں لمبے سفر کی صعوبتیں اٹھا کر ان جگہوں پر پہنچنا ہوتا تھا او مجلس کوسفر کے اخراجات اٹھانا پڑتے تھے وہاں ان احباب کی ذہنی اذیتوں کو احاطہ تحریر میں لانا ممکن نہیں۔اس کے علاوہ شر پسند عناصر کی طرف سے جسمانی تکالیف پہنچانے حتی کہ جان سے ماردینے کا خطرہ ہر وقت سر پر منڈلاتا رہتا تھا جبکہ قید و بند کی گھڑی تو ہر وقت سامنے ہی رہتی تھی۔یہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق اور ہمت تھی کہ یہ جملہ احباب ان صعوبتوں کو اپنے لئے اعزاز اور سعادت سمجھتے ہوئے مسکراتے چہروں سے جھیلتے چلے گئے اور کسی کے قدم بھی مصائب کے ان سمندروں کو دیکھ کر ڈگمگائے نہیں۔الحمد للہ۔زیر نظر دور میں بھی ماہنامہ انصار اللہ پر ایک مقدمہ قائم کیا گیا جس کی تفصیل اس طرح سے ہے۔۱۱ مارچ ۲۰۰۱ء کو مولوی احمد میاں حمادی خطیب جامع مسجد ٹنڈو آدم ضلع سانگھڑ نے ماہنامہ انصار اللہ شمارہ دسمبر ۲۰۰۰ ء اور جنوری ۲۰۰۱ء میں شائع شدہ مواد سے یہ اخذ کر کے کہ احمدی اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں، زیر دفعات ۲۹۸سی ،۲۹۵سی، ۲۹۵ بی اور ۳۴ پی پی سی مقدمہ درج کرایا جس میں مکرم نصر اللہ خاں صاحب ناصر ( ایڈیٹر ) ، کرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب ( پبلشر ) ہمکرم قاضی منیر احمد صاحب ( پرنٹر ) اور مکرم شبیر احمد صاحب ثاقب ( مضمون نگار ) بطور ملزمان نامزد ہوئے۔اس ایف آئی آر کی نقل یہاں درج کی جاتی ہے۔ابتدائی اطلاعی رپورٹ نسبت جرم قابل دست اندازی رپورٹ شده زیر دفعه ۵۴ اضابطہ فوجداری رپورٹ نمبر اہ تھانہ ٹنڈوآدم ضلع سانگھڑ تاریخ وقت وقوعه ۳۱ جنوری ۲۰۰۱ ء بعد نماز مغرب