تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 294 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 294

۲۷۴ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ایثار اور فدائیت کے نمونے اور ان کی ایمان افروز روایات بھی التزام کے ساتھ ہدیہ ناظرین کی جائیں گی تا ہمیں احساس ہو کہ ہم کیسے عظیم الشان اسلاف کی اولاد ہیں۔“ اسی طرح اہلِ علم اور اہلِ قلم اصحاب کے بلند پایہ علمی تربیتی مضامین سے ہر شمارہ کو مزین کرنے کی کوشش کی جائے گی۔الغرض ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ماہنامہ انصار اللہ کا ہر شمارہ روحانی نعمتوں کا ایک خوان یغما ثابت ہو۔“ گزشتہ ادوار کی طرح اس دور میں بھی رسالہ انصار اللہ نے اپنی بنیادی پالیسی پر کامیابی کے ساتھ عمل کیا اور مجلس ادارت نے ان اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے انتھک جدوجہد کی اور نہ صرف انصار بلکہ ہر عمر کے احمدی احباب کی علمی ، اخلاقی اور روحانی نشوونما کے لئے دینی تربیتی اور ٹھوس علمی مقاصد کو اپنے پیش نظر رکھا۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اردو، عربی اور فارسی کلام سے روحانی خزائن ہر ماہ کے شمارہ کا مستقل حصہ رہے۔خلفائے احمدیت کے علم و عرفان کا آسمانی مائدہ رسالہ کی زینت بنتا رہا۔سیرت النبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وخلفائے راشدین، سیرت حضرت مسیح موعود اور خلفائے احمدیت پر مضامین اس کا بہترین سرمایہ ہیں۔اسی طرح تربیتی موضوعات پر ایسا مواد پیش کیا جاتا رہا جس نے انصار کے علاوہ اُن کی اولادوں پر گہرے اثرات مرتب کئے۔قرآن کریم ، حدیث، کتب حضرت مسیح موعود و خلفائے احمدیت کے مطالعہ کی اہمیت اور تعارف نیز عمومی اور تحقیقی موضوعات پر لکھے گئے مضامین اس کی قدر میں اضافہ کرتے رہے۔الغرض تنظیم کے استحکام اور انصار کی علمی سطح کو بلند کرنے میں ماہنامہ نے حتی المقدور اپنا حصہ ڈالا۔الحمد للہ علی ذالک۔ایڈیٹر :۔اس علمی مجلہ کونکھارنے اور اس کی خوشبو اراکین تک پہنچانے کے لئے مذکورہ دور میں جس اہل قلم خادم سلسلہ کو اس کی ادارت کا شرف حاصل ہوا۔وہ ہیں مکرم مولا نا نصر اللہ خان صاحب ناصر۔جنوری۱۹۹۴ء سے آپ نے اس بار کو اٹھایا اور ۲۰۰۴ ء تک مسلسل دس سال یہ خدمت بجالاتے رہے۔پبلشرز و پرنٹ :۔جنوری ۲۰۰۰ء سے جولائی ۲۰۰۱ ء تک مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب پبلشر رہے۔ان کے بعد یکم اگست ۲۰۰۱ ء تا حال مکرم حافظ عبدالمنان صاحب کوثر پبلشر ہیں۔۲۰۰۰ء سے ۲۰۰۴ ء تک مکرم قاضی منیر احمد صاحب پر نٹر رہے۔