تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 205 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 205

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۸۵ مقالہ جمع کرانے کی آخری تاریخ ۳۱ / جولائی ۲۰۰۳ ء ہوگی۔زعماء کو ہدایت دی گئی کہ مقالہ لکھنے والے اراکین کے اسماء مع مکمل پوسٹل ایڈریس و فون نمبر سے مطلع کریں۔مقالہ لکھنے والے اراکین کی راہنمائی کے لئے کچھ ذیلی عناوین تجویز کئے گئے۔ذیلی عناوین: (۱) خدا کی راہ میں قربانیوں اور شہادت کا بلند مقام۔(۲) حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کا خاندان، وطن۔(۳) پیدائش، حلیہ ، بچپن۔(۴) تحصیل علم کے لئے سفر علمی مہارت اور مقام۔(۵)۔سیاسی اور قومی خدمات۔(۶) حضرت مسیح موعودؓ سے تعارف، ارادہ حج اور قادیان آمد۔(۷) حضور سے ملاقات، سفروں میں شمولیت اور واپسی۔(۸) وطن واپسی پر ملکی حالات، گرفتاری، مباحثہ اور توبہ کی تلقین۔(۹) شہادت کے حالات، تدفین، انگریز انجینئر کی گواہی۔(۱۰) حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی اور اس کا پورا ہونا۔(۱۱) حضرت صاحبزادہ کی سیرت کے نمایاں پہلو، محبت الہی ، عشق رسول، عشق مسیح موعود ، رؤیا و کشوف ، استقامت۔(۱۲) آپ کی شہادت کے بعد آپ کے خاندان پر آنے والے مصائب (۱۳) شہادت کے بعد مخالفین پر آنے والے مصائب، قہری نشانات۔(۱۴) حضرت مسیح موعود اور خلفاء کا صاحبزادہ صاحب کی قربانی پر داد تحسین۔(۱۵) حضرت صاحبزادہ صاحب کے بارہ میں حضرت مسیح موعود کے عربی و فارسی اشعار میں ذکر۔(۱۶) احمدی علماء اور شعراء کے کلام سے انتخاب۔امدادی کتب مقالہ نگار حضرات کو مطالعہ اور تحقیق میں مزید سہولت دینے کیلئے امدادی کتب کی فہرست بھی تجویز کی گئی جو یہ تھی۔قرآن کریم و احادیث ، تذکرۃ الشہادتین ، ملفوظات حضرت مسیح موعود ، سیرۃ المہدی از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب " ،شہداء الحق از حضرت قاضی محمد یوسف صاحب، عاقبۃ المکذبین از حضرت قاضی محمد یوسف صاحب، شہید مرحوم کے چشم دید واقعات از مکرم سید احمد نور کا بلی صاحب، شهید کابل از مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد ، تاریخ احمدیت جلد دوم نیا ایڈیشن یا تاریخ احمدیت جلد سوم پرانا ایڈیشن از مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب ،مضامین الفضل ۶ جنوری ۱۹۹۸ء ،۲۳ اگست ۱۹۹۸ء، مئی ۱۹۹۹ء، مئی ۱۹۹۹ء، ۱۱ تا۱۲؎ جولائی ۲۰۰۱ ء،۲۶ مئی ۱۴۰۶۲۰۰۲/ اگست ۱۵،۶۲۰۰۲اگست ۲۹،۶۲۰۰۲ ستمبر ۲۰۰۲، ۳۰ ستمبر ۲۰۰۲ء ۱ ) انصار کو بذریعہ عہدیداران اور اعلانات اس اہم مقابلہ کی طرف توجہ دلائی گئی چنانچہ انصار کی طرف