تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 204 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 204

۱۸۴ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم توجہ دلانے کی ضرورت ہے۔ربوہ میں نماز جمعہ کے وقت دکانوں کے کھلے رہنے کا رجحان پھر شروع ہو رہا ہے، اس کی طرف توجہ کی جائے۔یہ اجلاس دعا کے بعد قریباً پونے چھ بجے اختتام پذیر ہوا۔نو مبائعین ربوہ کی تربیتی کلاس مؤرخه ۲۴ جنوری ۲۰۰۳ء کور بوہ کے نو مبائعین کی تربیتی کلاس ہوئی۔کلاس کا افتتاح مکرم ملک منوراحمد صاحب جاوید قائد اشاعت نے کیا اور ایمان افروز اور مؤثر خطاب فرمایا۔دونو مبائعین نے قبول احمدیت کے اثر انگیز اور ایمان افروز واقعات بیان کئے۔کلاس میں ربوہ اور اس کے مضافات ،سرگودھا اور فیصل آباد سے چالیس نو مبائعین شامل ہوئے اور میں داعیان الی اللہ اور زعماء حلقہ جات نے بھی شمولیت کی۔سالانہ مقابلہ مقالہ نویسی کا آغاز سلطان القلم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے حقیقی انصار بننے کیلئے ضروری ہے کہ اراکین مجلس قلمی جہاد میں بھر پور انداز میں اپنا حصہ ڈالیں اور اُن دلائل و براہین سے مسلح ہوں جو اس زمانہ میں حضور کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے عطا کئے ہیں۔انصار میں علمی تحقیق کے شوق کو مہمیز دینے اور ادبی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لئے ۲۰۰۳ء سے سالانہ مقابلہ مضمون نویسی کا آغاز کیا گیا۔۲۰۰۳ ء میں حضرت شہزادہ سید عبد اللطیف صاحب شہید کابل کی شہادت کو سو سال پورے ہور ہے تھے، اس لئے پہلے سال کے مقابلہ مقالہ نویسی کو آپ کے نام سے معنون کیا گیا۔مقاله نویسی کا یہ مقابلہ چونکہ پہلی مرتبہ منعقد ہورہا تھا لہذا قیادت تعلیم نے اس کے قواعد وضوابط تجویز کئے۔جن میں سے چند یہاں درج کئے جاتے ہیں۔قواعد مقالہ بعنوان ” شیخ عجم۔حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شہید جن کتب کا حوالہ دیا جائے ان کے مصنفین ، مطبع ، سن اشاعت وغیرہ کا ذکر کیا جائے۔اول آنے والے کو تین ہزار روپے نقد انعام، دوم کو دو ہزار روپے نقد انعام اور سوم کو ایک ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔علاوہ ازیں انعامی شیلڈ اور سند امتیاز سے بھی نوازا جائے گا۔حمد مقالہ کے الفاظ پندرہ سے بیس ہزار ہوں گے۔کاغذ کے ایک طرف صاف صاف خوشخط تحریر کریں۔