تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 192 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 192

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۷۲ رپورٹ کارگزاری پر حضور انور کے خوشکن ارشادات صدر محترم کی طرف سے اعداد وشمار پر مشتمل رپورٹ ہر ماہ سیدناحضرت خلیفۃ المسیح کی خدمت بابرکت میں بھجوائی جاتی رہی۔مجلس کی خوش قسمتی ہے کہ ان رپورٹس پر حضور انور کی طرف سے ارشادات موصول ہوتے رہے۔تبر کا ایسے چند خطوط زینت قرطاس بنائے جارہے ہیں۔(۱) '' آپ کی طرف سے رپورٹ کارگزاری بحوالہ ۲۰۰۲-۰۱-۳۰۱/۱۰ موصول ہوئی۔بعد ملاحظہ حضور انور نے آپ اور آپ کی ٹیم کو اپنی قیمتی مقبول دعاؤں سے نوازا ہے اور مساعی کے نیک نتائج کے لئے دعا کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء 66 (لندن ۳ فروری ۲۰۰۲ء) (۲) '' آپ کی طرف سے رپورٹ کارگزاری ماہ جنوری ۲۰۰۲ ء موصول ہوئی۔بعد ملاحظہ حضور انور نے مساعی کے نیک نتائج کے لئے دعا کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء‘“ (لندن۔۹ را پریل ۲۰۰۲ء) (۳) " آپ کی رپورٹ کارگزاری بحوالہ ۲۰۰۲-۰۲-۹۶۸/۱۱ موصول ہوئی۔بعد ملاحظہ حضور انور نے کارکنان، مربیان کے دورہ جات ، اجلاس کی کامیابی ، نیک نتائج کے لئے دعا کی ہے۔حسب ہدایت تحریر ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔تمام کارکنان ،معاونین کو محبت بھر اسلام اور دُعا۔“ (لندن ۲۷ / مارچ ۲۰۰۲ء) (۴) '' آپ کی طرف سے رپورٹ کارگزاری بحواله ۲۰۰۲-۰۴-۱۷۳۱/۱۵ موصول ہوئی۔حضور انور نے آپ اور آپ کے رفقاء کارکنان کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے اور مساعی کے مثمر ثمرات ہونے کے لئے دعا کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔“ (لندن - ۱۰ رمئی ۲۰۰۲) (۵) آپ کی طرف سے ارسال کردہ رپورٹ بحوالہ ۲۰۰۲-۰۹-۴۱۰۳/۱۹ ماه جولائی موصول ہوئی۔حضور انور نے کار کردگی کے خوشکن نتائج اور صیغہ جات کے افسران و کارکنان کے لئے دعا کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء‘ (لندن ۱۴ /اکتوبر ۲۰۰۲ء) (۶) آپ کی طرف سے رپورٹ کارگزاری ماہ اگست موصول ہوئی بعد ملاحظہ