تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 193 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 193

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۷۳ حضور انور نے دعا کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔حضور انور کی طرف سے تمام کارکنان، معاونین کو محبت بھر اسلام اور دعا۔مبارک ایام میں دفتر کے جملہ کارکنان کے لئے دعاؤں کی درخواست ہے۔“ ( لندن ۱۲ اکتوبر ۲۰۰۲) ۷) آپ کی طرف سے ارسال کردہ رپورٹ کارگزاری ماہ ستمبر حضور انور ایده اللہ تعالیٰ نے ملاحظہ فرمالی ہے اور کار گذاری کے مثمر ثمرات ہونے کی دعا کی ہے نیز تمام کارکنوں کو اپنی بے شمار دعاؤں سے نوازا ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔سب کو محبت بھرا سلام اور عید مبارک (۱۹ نومبر ۲۰۰۲) ) " آپ کی طرف سے رپورٹ کارگزاری ماہ نومبر ۲۰۰۲ ء موصول ہوئی۔حضور انور نے خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے آپ کے تمام معاونین و شعبہ جات کے افسران کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ مساعی کے نیک اثرات و نتائج ظاہر فرمائے اور سب کو احسن رنگ میں خدمات بجالانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔حضور انور کی طرف سے عاملہ کے ممبران کو محبت بھر اسلام۔“ (لندن۔۳۱ /جنوری ۲۰۰۳ء) اسی طرح بعض دیگر رپورٹس پر بھی مکرم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کی طرف سے خطوط موصول ہوئے۔ان میں سے چند کا یہاں تذکرہ کیا جاتا ہے۔(۱) ''آپ کی طرف سے رپورٹس بابت تربیتی دورے( قائدین،علماء سلسلہ ) کارگزاری ماہ اپریل ۲۰۰۲ ء موصول ہوئیں۔حضور انور نے بعد ملا حظہ خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے مساعی کے بابرکت ہونے اور کارکنان کو اپنی قیمتی مقبول دعاؤں سے نوازا ہے۔جزاھم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔آمین اللہ تعالیٰ سب کو بیش از پیش خدمات کی توفیق دے اور اپنے لا زوال فضلوں سے نوازے اور احمدیت کا سایہ فگن ہو۔حضور انور کی طرف سے سبکو محبت بھر اسلام اور دعاء۔“ (لندن -۲۹ جون ۲۰۰۲) (۲) '' آپ کی طرف سے تین رپورٹس بابت کارگزاری ماه جون ۲۰۰۲ء (بسلسله رابطہ نومبائعین اور ماہ جون میں علماء کے تربیتی دورہ جات نیز مکرم ڈاکٹر عبدالخالق صاحب کے