تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 104
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۰۴ نو مباعین سے رابطہ پر اظہار خوشنودی نو مبائعین سے رابطہ کی رپورش حضرت خلیفہ امسح الرابع " کی خدمت بابرکت میں مسلسل بھجوائی جاتی رہیں۔ان رپورٹس پر مکرم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کی طرف سے یہ جواب موصول ہوئے۔(۱)۔آپ کی رپورٹ بحوالہ ۰۱-۰۹-۲۹۵/۱۹ بابت رابطه نومبائعین موصول ہوئی۔بعد ملاحظہ حضور انور نے آپ اور آپ کے معاونین کیلئے دعا کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ ہر شعبہ کی کارکردگی کو بابرکت فرمائے آمین۔حضور انور کی طرف سے تمام کارکنان کو محبت بھر اسلام۔“ ( لندن ۱۵ اکتوبر ۲۰۰۱ء) (۲)۔آپ کی طرف سے ارسال کردہ رپورٹس بحوالہ ۰۱-۱۰-۲۹ /۳۰۲۱، ۳۰۷۱/۰۱-۱۱-۰۱ بابت تربیتی دورہ جات اور نو مبائعین سے رابطہ موصول ہوئیں۔حضور انور نے خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے تمام مربیان ، علماء سلسلہ،معاونین اور نو مبائعین کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے اور سب کو محبت بھر اسلام۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء (۱۸/ نومبر ۲۰۰۱ء) رپورٹ کارگزاری پر حضور انور کے خوشکن ارشادات مجالس کی طرف سے آمدہ رپورٹس میں سے اخذ کردہ اعدادوشمار پرمشتمل مختصر ر پورٹس کار کردگی صدر محترم ہر ماہ باقاعدگی سے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کی خدمت اقدس میں دعا کی درخواست کے ساتھ بھجواتے رہے۔ان کے جواب میں مکرم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کے تحریر کردہ خطوط یہاں درج کئے جار ہے ہیں۔(۱) ''آپ کی طرف سے مجلس انصار اللہ پاکستان کی کارگزاری رپورٹ ماہ دسمبر ۲۰۰۰ ء اور ماہ جنوری، فروری ۲۰۰۱ ء موصول ہوئیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ملاحظہ فرمالی ہیں اور احسن کارکردگی پر خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے دعا کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ آپ کی مساعی میں برکت عطا فرمائے اور اخلاص سے کا م کرنے والوں کو بہترین اجر عطا فرمائے۔احسن رنگ میں مقبول خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔“ (لندن ۱۴ / اپریل ۲۰۰۱ء)