تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 103
۱۰۳ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم اللہ تعالی با برکت فرمائے اور نیک اور مفید نتائج پیدا فرمائے۔آپ سب کی مساعی میں غیر معمولی برکت عطا فرمائے اور مقبول خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔لندن ۶ /جنوری ۲۰۰۱) (۲)۔آپ کی رپورٹ بحوالہ ۰۱-۰۱-۳۵۷/۱۸ بابت تربیتی دورے موصول ہوئی۔حضور انور نے اس کارگزاری کے بابرکت ہونے اور مربیان اور کارکنان کے لئے دعا کی ہے اور محبت بھر اسلام۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء “ (لندن ۲۹ جنوری ۲۰۰۱ء) (۳)۔” آپ کی طرف سے مجلس انصاراللہ پاکستان کے تحت قائدین و علماء سلسلہ کے ماہ فروری ۲۰۰۱ ء میں کئے جانے والے تربیتی دورہ جات کی رپورٹ موصول ہوئی۔بعد ملا حظہ حضور انور ایدہ اللہ نے خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے دعا کی ہے:۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔۔اللہ تعالیٰ بہت بابرکت فرمائے اور ان کوششوں کو قبول فرماتے ہوئے بے شمار فضلوں سے نوازے اور جماعت کو غیر معمولی ترقیات عطا فرمائے۔“ (لندن ۲۹ / اپریل ۲۰۰۱ء) (۴)۔آپ کی رپورٹ بحوالہ ۰۱-۰۵-۱۵۱۹/۰۳ بابت دوره جات قائدین و علماء سلسلہ موصول ہوئی۔حضور انور نے کارکردگی پر خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے آپ اور ممبران مجلس عاملہ اور علماء سلسلہ کے لئے دعا کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔“ (لندن اارمئی ۲۰۰۱ء) (۵)۔آپ کی رپورٹ بحوالہ ۰۱-۰۷ ۱۸۹۸/۰۱ بابت تربیتی دوره جات موصول ہوئی۔حضور انور نے قائدین مجالس ، علماء سلسلہ کی تقاریر اور مساعی کے نیک نتائج کے لئے دعا کی ہے اور سب کو محبت بھر اسلام اور دعا۔“ ( لندن ۰ ار جولائی ۲۰۰۱ء) (1)۔''آپ کی طرف سے رپورٹ بحوالہ ۱۰_۱۱_۲۲/ ۳۲۰۹ بابت دوره جات قائدین و علماء موصول ہوئی۔حضور انور نے دورہ جات کے خوشکن نتائج کے لئے دعا کی ہے اور سب کارکنان کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔حضور انور کی طرف سے سب کو محبت بھر اسلام اور عید مبارک کا دعائیہ پیغام۔خدا حامی و ناصر ہو۔“ (۵/ دسمبر ۲۰۰۱ء)