تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 927
۹۲۷ پکنک وسائیکل سفر کراچی ۵ اکتوبر ۱۹۹۷ء کو نظامت ضلع کراچی کی طرف سے سفاری پارک کے مقام پر ایک سائیکل سفر اور پکنک کا اہتمام کیا گیا جس میں بعض ورزشی مقابلہ بھی کرائے گئے۔سالانہ سپورٹس مجلس مقامی ربوه ١٩٩٨ء ۲۳ مارچ ۱۹۹۸ء کو مجلس انصار اللہ مقامی کی سالانہ کھیلیں محلہ دارالرحمت غربی کی گراؤنڈ میں منعقد ہوئیں۔اس میں اڑتالیس حلقہ جات کے انصار نے شمولیت اختیار کی۔کھیلوں کے انتظامات کی نگرانی اور احسن طریق پر انجام دہی کے لئے مکرم لطیف احمد صاحب کا اہلوں نائب زعیم اعلیٰ ربوہ کی نگرانی میں انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے ۲۳ مارچ سے قبل تمام حلقہ جات کے بلاک وائز دور سو میٹر ، سائیکل ریس تیز ، سائیکل ریس سلو، والی بالی ، رسہ کشی ، کلائی پکڑنا کے مقابلے کروائے۔۲۳ مارچ کی صبح آٹھ بجے دار الرحمت غربی ربوہ کی گراؤنڈ میں مکرم مولانا محمد صدیق صاحب گورداسپوری زعیم اعلیٰ نے دعا کے ساتھ کھیلوں کا افتتاح کیا۔مقابلوں کے نتائج حسب ذیل رہے۔مقابلہ سائیکل ریس تیز : اول مکرم محمد افتخار احمد صاحب ، دوم مکرم عمر حیات صاحب، سوم مکرم مبارک احمد صاحب طاہر مقابلہ سائیکل ریس سلو: اول مکرم مرزا حفیظ احمد صاحب ، دوم مکرم مبارک احمد طاہر صاحب، سوم مکرم محمد افتخار احمد صاحب سومیٹر دوڑ : اول مکرم ریاض احمد صاحب، دوم مکرم مبشر احمد صاحب ، سوم مکرم مظفر احمد صاحب گوندل کلائی پکڑنا : اول مکرم مبارک احمد صاحب علوی ، دوم مکرم نسیم احمد شمس صاحب ، سوم مکرم مظفر احمد گوندل صاحب و مکرم محمد اختر صاحب رسہ کشی مقابلہ جات چار بلاکس کے درمیان ہوئے۔اوّل ٹیم نصر بلاک ، دوم ٹیم رحمت بلاک والی بال : اول ٹیم رحمت بلاک ، دوم ٹیم صدر بلاک مشاہدہ و معائنہ: اول مکرم محمد رمضان شائق صاحب، دوم مکرم ماسٹرمحمد صدیق صاحب پیغام رسانی: اول ٹیم مکرم رفیق احمد خان صاحب میوزک چیئر : اول مکرم عبد الغنی صاحب، دوم مکرم حمید احمد صاحب تقسیم انعامات: سالانہ سپورٹس کی اختتامی تقریب دار الرحمت غربی ربوہ کی گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس تھے۔مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب گورداسپوری زعیم اعلی ربوه