تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 926 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 926

۹۲۶ اپنے خطاب میں مندرجہ ذیل امور کی طرف توجہ دلائی۔(۱) انصار اللہ تعلیم القرآن کی طرف توجہ دیں۔قرآن کریم خود سیکھیں اور دوسروں کو سکھا ئیں۔گھروں میں تلاوت کا اہتمام کریں۔ایم ٹی اے پر حضور کی ترجمہ القرآن کلاس سے استفادہ کریں۔(۲) حضرت اقدس مسیح موعود کی کتب کا مطالعہ کریں۔یہ ایک بہت بڑا خزانہ ہے جس کے لئے متواتر اور مسلسل مطالعہ ضروری ہے۔(۳) صحبت صالحین اختیار کریں اور اس سے پورا پورا فائدہ اٹھا ئیں۔(۴) دعوت الی اللہ کی طرف خاص توجہ دی جائے۔اس کے بغیر ہماری زندگی کا مشن نامکمل ہے۔آخر میں صدر محترم نے انعامات تقسیم کئے اور دعا کے ساتھ یہ دوروزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔(۳۱) پکنک عزیز آباد کراچی همئی ۱۹۹۷ء بروز اتوار بعد نماز فجر سفاری پارک میں ایک پکنک اور سائیکل سفر کا انعقاد ہوا۔اس پکنک کے منانے کے فیصلہ مقامی نے اپنے اجلاس ۱۶ مارچ ۱۹۹۷ء میں کیا اور ایک کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی نے انتظامات کے لئے دس معاون پارٹیاں تشکیل دیں۔۱۳ اپریل کو نگران کمیٹی نے اپنا اجلاس سفاری پارک میں منعقد کیا۔یکم مئی کو مجلس عاملہ نے اسی مقام پر اجلاس کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔مکرم امیر صاحب کراچی اور ناظم صاحب ضلع کراچی بھی شریک ہوئے۔پکنک میں انصار کی حاضری اکہتر تھی۔اٹھائیس خدام اور چالیس اطفال نے بھی شمولیت کی۔سائیکل سفر میں حاضری چھتیں انصار، خدام اور اطفال رہی۔پکنک کے موقع پر ورزشی مقابلہ جات بھی کرائے گئے۔ادبی پروگرام کی صدارت مکرم امیر صاحب ضلع نے کی۔تلاوت کے بعد مکرم ڈاکٹر شیخ شریف احمد صاحب زعیم اعلیٰ نے صحت کیوں اور کیسے“ کے موضوع پر تقریر کی۔پھر ”ہمارے سوال آپ کے جواب میں سوالات پوچھے گئے۔بوجھو تو جانیں، میں اردو اور پنجابی کی پہلیاں ڈالی گئیں۔تیسرے حصہ میں مکرم خلیل احمد صاحب قریشی، مکرم جمال امروہی صاحب، مکرم شیر محمد مجو کہ صاحب اور مکرم سید محمد میاں سلیم شاہجہانپوری صاحب نے اپنا کلام پیش کیا۔آخر پر مکرم امیر صاحب نے انعامات تقسیم کئے۔تلقین عمل میں مکرم چوہدری عبدالغنی صاحب حلقہ دستگیر سوسائٹی اور مکرم محمد داؤ د بھٹی صاحب مربی سلسلہ نے پکنک کے فوائد اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔مکرم امیر صاحب نے صدارتی خطاب کیا۔دعا کے بعد شرکاء نے ناشتہ کیا اور اس طرح یہ پکنک اپنے اختتام کو پہنچی۔بین المجالس ٹیبل ٹینس ٹورنا منٹ کراچی مجلس عزیز آباد کراچی کے زیر انتظام بین المجالس ٹیبل ٹینس ٹورنا منٹ ستمبر اور اکتوبر ۱۹۹۷ء میں نورالدین ہال بیت العزیز میں منعقد ہوا۔