تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 928 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 928

۹۲۸ نے رپورٹ پیش کی۔صدر محترم نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم فرمائے۔صدر محترم نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج کا دن ہمارے لئے قومی اور جماعتی دونوں لحاظ سے بہت اہم ہے۔اس کا ایک تقاضا یہ ہے کہ ہم قوم اور جماعت کے لئے بہت دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو استحکام عطا فرمائے اور ہمارا ملک بھی ملکوں کی فہرست میں عزت کے ساتھ یا درکھا جائے اور جس غرض و غایت کے لئے جماعت قائم ہوئی ہے، اللہ تعالیٰ ان مقاصد کو آگے بڑھانے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔صدر مجلس نے فرمایا کہ کھیلوں میں باقاعدگی پیدا کی جائے اور سارا سال کھیل ہونے چاہئیں۔سائیکل ریس کے لئے فاصلہ زیادہ ہونا چاہیئے اور صف دوم کے انصار کی کنٹری ریس ہونی چاہیئے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے سیر کرنے کی سکیم جاری فرمائی تھی ، اسے مدنظر رکھتے ہوئے سیر کا مقابلہ جاری کیا جائے۔مقابلہ دو چار میل کی سیر کا ہو اور پھر مضمون لکھا جائے اور اول دوئم سوئم آنے والوں کو انعامات دیئے جائیں۔اس مقابلہ میں زیادہ سے زیادہ انصار کو شامل کیا جائے۔اسی طرح وہ انصار جو چالیس روز متواتر سیر کریں گے تو انہیں بھی انعام دیا جائے گا۔مجلس مقامی کو کھیلوں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی جد و جہد جاری رکھنی چاہئیے۔آخر میں صدر محترم نے عہد کے بعد دعا کروائی۔ازاں بعد انصار اللہ حلقہ دارالرحمت غربی کی طرف سے مہمانوں کی خدمت میں چائے پیش کی گئی۔تربیتی اجتماع کریم نگر فیصل آباد مجلس کریم نگر فیصل آباد نے ایک تربیتی اجتماع کا پروگرام ترتیب دیا جس کے لئے گٹ والا فیصل آباد کے وسیع و عریض پکنک پوائنٹ پارک کا انتخاب کیا۔اجتماع کا پہلا حصہ بیت الحمد کریم نگر فیصل آباد میں مورخہ ۲۹ مئی ۱۹۹۸ء صبح ساڑھے آٹھ بجے زیر صدارت مکرم امیر صاحب ضلع شروع ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد علم انعامی لہرایا گیا۔بعدہ پروگرام کے بارہ میں ہدایات ، افتتاحی خطاب و دعا ہوئی۔۔اس پروگرام کو ایم ٹی اے کی ٹیم نے ریکارڈ کیا۔مجلس کے انصار کے علاوہ ، شہر فیصل آباد کے جملہ زعماء اعلیٰ ، ناظم صاحب ضلع، شہر کے جملہ قائدین خدام الاحمدیہ، قائد صاحب ضلع و قائد صاحب علاقہ نے اس پروگرام میں شرکت کی۔دوسرے حصے کے لئے شرکاء گاڑیوں پرگٹ والا کے دلکش سبزہ زار میں پہنچے۔ٹھیک گیارہ بجے محترم صدر صاحب انصار الله مع قائدین مرکز سے پکنک پارک تشریف لائے۔مقامی مجلس عاملہ اور نمائندگان نے استقبال کیا۔پہلے گولہ پھینٹے کا مقابلہ ہوا جس میں صف دوم کے چودہ انصار نے حصہ لیا۔اوّل مکرم خواجہ مسعود احمد صاحب ، دوم مکرم چوہدری عبد الصمد صاحب اور سوم مکرم ڈاکٹر ولی محمد ساغر صاحب رہے۔