تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 885 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 885

۸۸۵ اجتماع ضلع لاڑکانہ مورخه ۲۴ جون ۱۹۹۳ء کو ضلع لاڑکانہ کی مجالس کا اجتماع بعد نماز عصر شروع ہوا۔اختتامی اجلاس کی صدارت مکرم علی سرور صاحب ابڑو امیر ضلع لاڑکانہ نے کی۔افتتاحی اجلاس سے محترم صد را جلاس اور مکرم حکیم نذیر احمد صاحب ریحان مربی سلسلہ نے تقاریر کیں۔اجلاس دوم ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوا۔جس میں اجرائے نبوت ، دعوت الی اللہ اور سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عناوین پر تقاریر ہوئیں۔رات گیارہ بجے دعا کے ساتھ یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔کل حاضری دوران ایک سو بارہ رہی۔ضلعی کلاس دعوت الی اللہ لاہور یہ کلاس ۱۲ سے ۲۰ جولائی ۱۹۹۳ ء تک بیت النور ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد کی گئی۔کلاس روزانہ پانچ بجے سہ پہر سے نو بجے شب تک جاری رہتی۔اس میں ایک سو دس انصار کے علاوہ تیرہ مستورات نے بھی شمولیت اختیار کی۔ایک سو پچاس صفحات پر مشتمل نوٹس ہر شریک کو دیا گیا۔بیشتر نصاب کی تیاری اور تدریس کے فرائض مکرم محمد سعید احمد صاحب نے ادا کئے۔سالانہ اجتماع ضلع خوشاب ۲۰ اگست ۱۹۹۳ء کو گوٹھ جوئیہ احمدیہ میں اجتماع منعقد ہوا۔صدر محترم چوہدری حمید اللہ صاحب نے تلاوت کے بعد عہد دہر وایا۔اپنے خطاب میں صدر محترم نے تیسری اور دسویں شرائط بیعت کے حوالہ سے قیام نماز تہجد ، درود شریف ، ذکر الہی اور استغفار کی طرف توجہ دلائی۔نماز کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات پڑھ کر سنائے۔حضرت خلیفہ اول کی اطاعت کے واقعات بیان کئے۔مجموعی حاضری بتیں تھی۔میٹنگ زعماء کرام میں حاضری کا جائزہ لیا گیا۔قرآن کریم ناظرہ اور باترجمہ پڑھانے کے لئے کلاسز کے اجراء، نماز جمعہ اور ڈش کے ذریعہ حاضری کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔سالانہ اجتماع سرگودھا ۲۷ اگست ۱۹۹۳ء کو ضلعی اجتماع صبح ساڑے نو بجے سے ساڑھے تین بجے سہ پہر تک جاری رہا۔مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے قبولیت دعاء کے ضمن میں ایمان فروز واقعات بیان کئے۔صدر محترم چوہدری حمید اللہ صاحب نے حضور انور کے ارشادات کی روشنی میں نماز باجماعت نماز کا ترجمہ اور روزانہ تلاوت قرآن کریم پاک کی اہمیت بیان کی۔دعوت الی اللہ کے کام کو وسعت دینے کی طرف توجہ دلائی۔وصیت کرنے اور نظام نو میں تحریک جدید کی اہمیت واضح کی اور اس کے وعدوں کو بڑھانے کی تلقین کی اور دعوت الی اللہ اور نئے احمدیوں کو جماعتی اور مجلسی کاموں میں شریک کرنے کی طرف توجہ دلائی۔آپ نے سیرت مسیح موعود کے چند واقعات بیان کئے نیز بچوں کی تربیت، تعلیمی اور تربیتی امور اور چندہ جات کی سو فیصد