تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 884
Α سالانہ اجتماع بوریوالہ ۹ نومبر ۱۹۹۲ کو یہ اجتماع مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور کی صدارت میں منعقد ہوا۔تلاوت ونظم کے بعد ایک طفل نے سیرت النبی کے موضوع پر تقریر کی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دعوت الی اللہ اور مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور نے مساجد کے تقاضے بیان کئے اور احسن طریق پر نماز با جماعت کے آداب پر روشنی ڈالی۔حاضری : انصار چھیاسٹھ ، خدام چوہتر ، اطفال تینتالیس ، خواتین سات جب کہ مہمان چودہ تھے۔١٩٩٣ء سالانہ اجتماع لیہ ۱۳ جنوری ۱۹۹۳ء کو انصار و خدام کے مشترکہ اجتماع میں مکرم مولا نا محمد اعظم اکسیر صاحب نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر خطاب کیا اور سوالات کے جواب دیئے۔حاضری ایک سو پچاس تھی۔پندرہ روزہ دعوت الی اللہ کلاس دارالذکر لاہور ۱۳۰ اپریل ۱۹۹۳ ء تا ۴ امئی ۱۹۹۳ ء دارالذکر لاہور میں مرکز کی منظوری سے پندرہ روز دعوت الی اللہ کلاس منعقد کی گئی جس میں مرکز سے مکرم مولانامحمد اعظم اکسیر صاحب نے شرکت فرمائی۔اختتامی تقریب سے مکرم آفتاب احمد خان صاحب امیر جماعت انگلستان نے خطاب کیا اور اسناد تقسیم کیں۔اوسط حاضری سینتیس رہی۔ہر لیکچر کے نوٹس شرکاء کو دیئے گئے جو کہ ایک فولڈر کی شکل میں تھے۔حلقہ وار دعوت الی اللہ کلاس مجلس کی سطح پر اس کا میاب کلاس کے بعد حلقہ جات میں دعوت الی اللہ کلاس منعقد کروائی گئی۔چنانچہ سب سے پہلے حلقہ مصطفی آباد میں ہفتہ وار کلاس ۲۶ جون ۱۹۹۳ء سے یکم جولائی ۱۹۹۳ء تک منعقد کی گئی جس میں اوسطاً تئیس انصار شریک ہوئے۔﴿۲۷﴾ مذاکرہ علمیہ مجلس ڈرگ روڈ کراچی ۲۲ مئی ۱۹۹۳ء بروز ہفتہ گیسٹ ہاؤس متصل بیت مبارک ڈرگ روڈ میں نماز مغرب کے بعد ایک مذاکرہ علمیہ کا اہتمام کیا گیا۔اسے کامیاب بنانے کے لئے ایک انتظامیہ بنائی گئی جس نے خوش اسلوبی سے سارا کام کیا۔تلاوت کے بعد مکرم محمد اسحاق صاحب زعیم اعلیٰ نے مذاکرہ کی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔جس کے بعد مکرم مولا نا عبدالوہاب صاحب مربی سلسلہ نے جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف پیش کیا اور آمدہ مہمانوں سے استدعا کی کہ احباب کے دلوں میں جو غلط نہی یا اعتراض موجود ہے اسے لکھ کر بھجوائیں چنانچہ جو سوالات پہنچے، مولانا موصوف نے ان کے مدلل جوابات دیئے۔اختتام پر تمام احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔تعداد مهمان: پینتیس دیگر احباب : چالیس