تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 883
۸۸۳ ۳۰ اکتوبر کو نماز فجر کے بعد قرآن کریم ، حدیث نبویہ اور ملفوظات حضرت مسیح موعود کے دروس مکرم مولا نا محمد اسمعیل صاحب منیر ، مکرم محمد الحق صاحب اور رحمت اللہ خاں صاحب نے دیئے۔اختتامی اجلاس میں نمائندہ مرکز مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب نے شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔مکرم محمد اسمعیل صاحب منیر نے دعوت الی اللہ کا جائزہ لیا اور تحریک داعیان خصوصی میں حصہ لینے کی تلقین کی نیز دعوت الی اللہ کے مفید طریقے بیان کئے۔سالانہ اجتماع اوکاڑہ ضلع اوکاڑہ کا سالانہ اجتماع ۵ ۶ نومبر ۱۹۹۲ء کو منعقد ہوا۔پہلا اجلاس مکرم چوہدری محمد نواز صاحب امیر جماعت اوکاڑہ کی صدارت میں ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم امیر صاحب نے جلسہ سالانہ کے اغراض و مقاصد کو بیان کر کے ان سے استفادہ کی موثر تلقین کی۔بعد ازاں مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے ” دوسری صدی ނ مشتمل کا آغاز اور جماعت احمدیہ کے عنوان پر تقریر کرتے ہوئے پہلی صدی میں شدید مخالفتوں اور طوفانوں کے باوجود جماعت احمدیہ کی روز افزوں ترقیات اور غیر معمولی الہی نشانوں کا ایمان افروز ذکر کیا۔نیز پہلے بڑھ کر قربانیوں اور ذمہ داریوں کے ادائیگی کرنے کی تلقین کی۔حاضری پانچ صد تھی۔دوسرے اجلاس میں مکرم مولا نا محمد اسمعیل صاحب منیر نے اکناف عالم میں اشاعت دین پر سلائیڈ ز دکھا ئیں۔کل حاضری پانچ سوتھی جن میں دو درجن زیر دعوت احباب بھی شامل تھے۔نومبر پونے پانچ بجے صبح نماز تہجد ادا کی گئی۔نماز فجر کے بعد احادیث رسول اور ملفوظات حضرت مسیح موعود کا درس ہوا۔تیسرا اجلاس صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک چوہدری امان اللہ صاحب سیال امیر جماعت قصور کی صدارت میں منعقد ہوا۔عہد کے بعد مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد نے ”برکاتِ خلافت اور اطاعت نظام اور اطاعت امام کی عنوان پر تقریر کرتے ہوئے پہلے سے بڑھ کر قربانیوں اور ذمہ داریوں کو ادا کرنے اور اطاعت امام اور اطاعت نظام سلسلہ کی طرف توجہ دلائی۔مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر ، مکرم محمد سلمان احمد صاحب مربی سلسلہ اور مکرم مولانا محمد اعظم اکسیر صاحب نے علی الترتیب " حضرت مسیح موعود عاشق رسول کے آئینہ میں تربیت اولاد اور احمدیت کا مستقبل“ کے عنوانات پر تقاریر کیں۔گیارہ بجے سے ایک بجے تک مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور، مکرم مولانامحمد اعظم صاحب اکسیر اور مولانا دین محمد صاحب شاہد نے جواب دیئے۔پینتیس زیر دعوت احباب 66 سمیت کل حاضری سات سو پچاس تھی۔خطبہ جمعہ میں مکرم مولا نا سلطان محمود صاحب انور نے دعوت الی اللہ کے طریقے بیان کئے اور داعی الی اللہ بننے کی تلقین کی۔