تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 878 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 878

ALA سالانہ اجتماع ضلع کراچی سالانہ اجتماع انصار اللہ ضلع کراچی منعقدہ ۶ ستمبر ۱۹۹۲ء کی مختصر کا روائی پیش خدمت ہے۔مجالس کیلئے حاضری میں اول ، دوم ، اور سوم انعامات مقرر کیے گئے تھے اور اس کیلئے نو بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔چنا نچہ ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ہی انصار بسوں، کاروں، سکوٹروں ، اور دوسری سواریوں کے ذریعہ انصار پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔بجے صبح تک انصار کی اکثریت مقام اجتماع میں حاضر ہوگئی تھی۔انصار کے ساتھ خدام اور اطفال پہنچ رہے تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ میلوں میل دور رہنے والے انصار کے لئے بسوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔مقام اجتماع کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔کارکنان نے اپنے متعلقہ بیجز لگائے ہوئے تھے۔تلاوت قرآن کریم سے افتتاحی اجلاس کا آغاز ہوا جو مکرم یعقوب احمد بٹ صاحب نے کی بعد میں اس کا ترجمہ اور تفسیر تفسیر صغیر سے بیان کی۔تلاوت کے بعد محترم نمائندہ صاحب نے عہد دہرایا۔بعد ازاں مکرم چوہدری اعجاز احمد صاحب نے درثمین سے منظوم شیر میں کلام خوش الحانی سے سنایا۔مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نمائندہ مجلس انصار اللہ پاکستان نے افتتاحی خطاب فرمایا۔جس میں سب سے پہلے اس اجتماع میں شرکت کی سعادت پر شکریہ ادا کیا۔اور پھر فرمایا کہ تمام اقوام میں اکٹھے ہونے کیلئے اجتماعات کے طریق مختلف ہیں لیکن نہایت پاکیزہ ماحول اور خدا تعالیٰ کی خالص رضا کیلئے جو داغ بیل ڈالی گئی وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈالی۔نماز با جماعت ، جمعہ اور عیدین یہ تمام اکٹھے ہونے کے طریق ہیں۔ہمارے اجتماعات کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے محسن پر کثرت سے درود شریف بھیجیں۔آج کا یہ اجتماع ایک مجموعی عنوان یعنی تصمیم (THEEME) رکھتا ہے جو ہے حقوق العباد۔اخلاقی عروج کی خاطر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مبارکہ ہوئی۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ساری عمر ہمیں حقوق العباد کے علمبردار نظر آتے ہیں۔آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا غرباء یتامیٰ اور اپنے غلاموں سے سلوک کے تاریخی حوالے دیئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونوں سے فائدہ اٹھانے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔اجلاس کا اختتام دعا پر ہوا۔دوسرا اجلاس بعنوان ”اسلام کا اقتصادی نظام زیر صدارت مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع کراچی شروع ہوا جس میں موڈریٹر کے فرائض مکرم ایئر مارشل (ریٹائرڈ) ظفر چوہدری صاحب نے ادا کیے۔درج ذیل ماہرین نے اپنی آرا پیش کیں۔مکرم ڈاکٹر عبدالکریم صاحب۔موضوع ” اسلام کے اقتصادی نظام کا بنیادی فلسفہ مکرم سید حضرت اللہ پاشا صاحب۔موضوع ربوبیت مکرم ظفر اقبال سیفی صاحب۔موضوع ”سود، مضاربه، مشارکه یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا اجتماع تھا جس میں دور جدید سے متعلق معلوماتی موضوعات رکھے اور ان پر ماہرین