تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 877 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 877

ALL حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کا پاکیزہ اور شیریں کلام خوش الحانی سے پڑھ کر سنایا۔اس کے بعد مکرم عبدالرزاق صاحب قائم مقام زعیم انصار اللہ دار النصر وسطی نے ایک مختصر تقریر کی۔محترم صاحبزادہ صاحب نے اپنے خطاب میں درختوں کی اہمیت اور خاص طور پر پودے لگانے کے بعد ان کی نگہداشت اور حفاظت کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔اس تقریب کے بعد آپ نے اپنے ہاتھ سے کھلے میدان میں ایک شہتوت کا پودا لگا کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح فرمایا۔جامن کا ایک پودا آپ نے بیت الذکر میں بھی لگایا۔اس موقع پر قائد ایثار مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب اور قائم مقام زعیم اعلی مکرم لطیف احمد شاہد صاحب نے بھی ایک ایک پودا لگایا۔آخر میں صدر محترم نے اجتماعی دعا کروائی۔مجلس انصار اللہ حلقہ دار النصر وسطی کی طرف سے اس موقعہ پر مہمانوں کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی گئی۔اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے مکرم خلیفہ صباح الدین احمد صاحب منتظم ایثار نے خصوصی کوشش کی۔(۲۵) سالانہ اجتماع ضلع چکوال ضلع چکوال کا سالانہ اجتماع دوالمیال میں منعقد ہوا۔۳ ستمبر ۱۹۹۲ء کو بعد نماز مغرب مجلس سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے سوالات کے جواب دیئے۔ستمبر صبح آٹھ بجے کر پنتالیس منٹ پر اجلاس تلاوت ، عہد اور نظم سے شروع ہوا۔مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے افتتاحی خطاب کیا اور ذکر الہی کی طرف توجہ دلائی۔بعد میں مکرم مربی صاحب چکوال نے تربیتی امور پر تقریر کی۔ساڑھے دس بجے مقابلہ تلاوت و دینی معلومات ہوا۔اسکے بعد مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے اختتامی خطاب کیا اور سیرت نبی کریم پر حضرت مسیح موعود کے اقتباسات پڑھ کر سنائے۔وقفہ کے دوران زعماء کا اجلاس ہوا۔رپورٹس اور شعبہ مال کی پوزیشن تسلی بخش تھی۔نماز با تر جمہ یاد کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔سالانہ اجتماع کوئٹہ ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء کو اجتماع میں پورے ضلع کی نمائندگی تھی۔مرکز سے مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر تشریف لے گئے تھے جنہوں نے افتتاحی خطاب میں اجتماع کا مقصد بیان کیا اور درود شریف بکثرت پڑھنے کی طرف توجہ دلائی۔رات کو مجلس سوال وجواب میں جوابات دیئے۔خطبہ جمعہ نمائندہ مرکز نے تعلق باللہ اور قبولیت دعا پر دیا اور اختتامی اجلاس میں الوصیت کی روشنی میں نظام نو پر تقریر کی۔حاضری ایک سو پچھپیں تھی۔سالانہ اجتماع سمندری ۴ ستمبر ۱۹۹۲ء کو اجتماع میں مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے دعوت الی اللہ کی اہمیت ، ضرورت اور ذرائع پر اور مکرم منصور احمد صاحب بشیر نے ” یوگنڈا میں احمدیت“ کے عنوان پر تقریر کی۔مکرم منیر احمد صاحب عابد نے خطبہ جمعہ دیا۔حاضری سینتالیس رہی۔