تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 865 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 865

جاسکتا ہے۔کھانے کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔خطبہ مکرم مولانا محمد دین صاحب ناز نے دیا۔آپ نے والضحى واليل اذا السجی کی تفسیر فرمائی۔دوسرا اجلاس زیر صدارت حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر امیر جماعت منعقد ہوا۔جس میں سب سے پہلے حضرت شیخ صاحب نے اپنے زندگی کے واقعات از دیاد ایمان اور توکل علی اللہ کی خاطر سنائے اور تحدیث نعمت کے طور پر بعض واقعات کا ذکر فرمایا۔باوجود کمزوری کے حضرت شیخ صاحب نے نہ صرف اجتماع میں شمولیت فرمائی بلکہ مرکزی وفد کے ساتھ کھانے میں شرکت کر کے حوصلہ افزائی فرمائی اور بہت ہی پیار کا سلوک فرمایا۔اس کے بعد مکرم ناز صاحب نے اصلاح وارشاد کے کام پر قرآنی آیات سے روشنی ڈالی اور علماء سلسلہ کی مثالیں دے کر اس کام کی اہمیت اور افادیت بیان کی۔ساڑھے تین بجے یہ اجلاس ختم ہوا۔دورانِ اجلاس حاضری ی تھی۔بہتر مجالس کے نمائندے، دوسوا نہیں انصار، ایک سواڑسٹھ خدام اور سینتالیس اطفال شامل ہوئے۔اس طرح کل حاضری چار سو پینتیس تھی۔لجنہ اس کے علاوہ تھیں۔١٩٩١ء سالانہ اجتماع ضلع سیالکوٹ ۱۵ فروری ۱۹۹۱ء کو گھٹیالیاں کلاں ضلع سیالکوٹ میں سالانہ اجتماع مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا۔نظم کے بعد عہد دہرایا گیا۔سب سے پہلے مکرم پروفیسر عبدالرشید غنی صاحب نے قرآن کریم ، حدیث ، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور اقوال حضرت فضل عمر اور حضرت خلیفہ اسیح الرابع کی روشنی میں تربیت اولاد کے موضوع پر تقریر کی۔مکرم صوفی بشارت الرحمان صاحب نے احمدیت کی ماضی، حال اور مستقبل پر تقریر کی۔تیسری اور آخری تقریر صدر محترم نے فرمائی۔شرائط بیعت سے شرط نمبر اور نمبر ۱۰ پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔نماز کی اہمیت واضح کی اور نماز تہجد اور نوافل کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔سالانہ اجتماع لیہ لیہ کا سالانہ اجتماع ۲۶ اپریل ۱۹۹۱ء کو منعقد ہوا۔اجتماع میں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے شرائط بیعت نمبر ۳ اور ۱۰ کی روشنی میں احباب جماعت کو نصائح فرما ئیں۔نیز مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے دعوت الی اللہ پر تقریر کی۔حاضری انصار: چھپن ، خدام اناسی ، اطفال چھیاسٹھ۔کل : ساٹھ سالانہ اجتماع کوئٹہ ۹ مئی ۱۹۹۱ء کو مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے نماز فجر کے بعد درس قرآن کریم اور مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے درسِ حدیث دیا۔بعد نماز مغرب و عشاء افتتاحی اجلاس میں تلاوت اور نظم کے بعد