تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 864 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 864

۸۶۴ میں پچاس غیر از جماعت بھی شامل تھے۔ضلعی اجتماع جہلم ۲۹ نومبر ۱۹۹۰ء کو ضلعی اجتماع بعد نماز ظہر و عصر بیت الحمد جہلم میں شروع ہوا۔تلاوت عہد اور نظم کے بعد مرکزی نمائندگان نے نماز با جماعت، دعوت الی اللہ اور مرکزی اجتماعات کی طرف توجہ دلائی۔حاضری دوست تھی۔ضلعی اجتماع مجالس پشاور ۳۰ نومبر ۱۹۹۰ء کو مجالس ضلع پشاور کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔مکرم مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب نے خطبہ جمعہ میں بعض تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔جمعہ کے بعد اجتماع کا دوسرا اجلاس شروع ہوا۔مکرم پر و فیسر محمد اسلم صابر صاحب نے انصار کو ہر میدان میں صف بندی کر کے کام کو آگے بڑھانے کی تلقین کی۔مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب نے قرآنی احکام کی روشنی میں آداب مجلس کی طرف توجہ دلائی۔کل حاضری تین سو تھی۔دعا کے ساتھ یہ اجلاس ختم ہوا۔بعد ازاں عہد یداران مجالس کا اجلاس ہوا۔اجتماع فیصل آباد مرکزی وفد صدر محترم کی قیادت میں ۳۰ نومبر ۱۹۹۰ء کو نو بجے صبح روانہ ہو کر بفضل خدا بخیریت سوا دس بجے فیصل آباد پہنچا۔ساڑھے دس بجے اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔پہلے اجلاس کی صدارت صدر محترم نے فرمائی۔تلاوت اور نظم کے بعد صدر محترم نے اپنے افتتاحی خطاب میں فرمایا کہ ہمارے اجتماع در اصل جلسہ سالانہ کے عکس اور ظل ہیں اور ہمارے پیارے آقا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جلسہ پر شمولیت اختیار کرنے والوں کے حق میں بہت دعائیں کی ہیں۔ہمیں چاہئیے کہ ہم ان دعاؤں کے وارث بنیں۔اب جبکہ ہمارے سالانہ اجتماع اور جلسہ سالانہ پر قدغن گورنمنٹ نے لگا دی ہے۔اس لئے ان اجتماعات سے فائدہ اٹھانا چاہئیے۔آپ نے فرمایا کہ آپ ہر وقت بیٹھے ، اٹھتے ، چلتے، تسبیح، تحمید اور درود شریف کا ورد کرتے رہیں اور ان اجتماعات کا یہی مقصد ہے۔دوسری اہم چیز جس کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ شرائط بیعت کی شق نمبر ۳ کے پانچ امور ہیں جو نماز با جماعت کے بارے میں ہیں۔آپ نے اس شق کے ہر مجھ کو انصار کے سامنے وضاحت اور مثالوں اور سورۃ المومنون کی تفسیر کبیر کے حوالے سے واضح کیا اور نماز با جماعت اور ادائیگی نماز تہجد کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد آپ ایک ضروری کام کے سلسلہ میں واپس ربوہ تشریف لے گئے۔آپ کے بعد مکرم مرزا محمد دین صاحب ناز نے آپ کی ہدایت پر صدارت فرمائی۔مکرم پروفیسر عبدالرشید غنی صاحب قائد مال نے تربیت اولاد کے موضوع پر سورۃ لقمان کی آیات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات پر مبنی اپنا مضمون پڑھا اور تربیت اولاد کے اہم کام کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد بزم ارشاد کے تحت چند انصار نے اپنے واقعات سنائے اور تجاویز پیش کیں کہ کس طرح اصلاح و ارشاد کا کام اور بہتر طریق سے آگے بڑھایا