تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 863
۸۶۳ اور ملفوظات ہوا۔صبح ساڑھے سات بجے افتتاح مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب کی تقریر سے ہوا آپ نے حضرت مسیح موعود کے ملفوظات کے ذریعہ خدمت دین پر روشنی ڈالی ، اس کی برکات بیان کیں اور اس میں حصہ لینے کی تلقین کی۔خطبہ جمعہ میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے تحریک جدید کی اہمیت ، ٹارگٹ کی تکمیل اور وسعت پذیر کاموں کے مناسب حال قربانیاں پیش کرنے کی طرف توجہ دلائی اور اطاعت کے مضمون کو بیان کیا۔جنگِ اُحد کے حوالے سے اطاعت کے صحیح مفہوم کو اختیار کرنے کی تلقین کی۔نماز جمعہ کے بعد اجلاس میں مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے تربیت کے موضوع پر تقریر کی۔گھروں میں درس کے انتظام کے لئے ہدایات دیں اور جلسہ سالانہ لنڈن ۱۹۹۰ ء کے حالات سنائے۔اختتامی تقریر میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود کے ملفوظات کے حوالہ سے بچوں کی تربیت کا یہ گر بتایا کہ انہیں نماز با جماعت میں شمولیت کے لئے اپنے ہمراہ لانا چاہئیے۔اس کے بعد مکرم ناظم صاحب ضلع نے خطاب کیا۔عہد اور دعا کے بعد اجتماع کا اختتام ہوا۔اجتماع میں علمی اور ورزشی مقابلہ جات بھی کروائے گئے اور انعامات تقسیم کئے گئے۔اجتماع راجن پور را جن پور کا اجتماع یکم و۲ نومبر ۱۹۹۰ء کو منعقد ہوا۔یکم نومبر کو بعد نماز مغرب وعشاء، تلاوت نظم اور عہد کے بعد میاں مبارک احمد صاحب نے عملی نمونہ کے موضوع پر تقریر کی۔دوسری تقریر مکرم علی محمد صاحب ناظم ضلع راجن پور نے تربیت کے موضوع پر کی۔بعدہ جلسہ سالانہ ۱۹۹۰ء کی ویڈیوفلم دکھائی۔مورخہ ۲ نومبر کو نماز تہجد و فجر کے بعد مکرم مولا نا مبشر احمد کاہلوں صاحب نے قرآن کریم ، مکرم وسیم احمد صاحب شمس نے حدیث اور مکرم مبارک احمد صاحب نے ملفوظات کا درس دیا۔اختتامی اجلاس مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کا اہلوں کی زیر صدارت شروع ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم طاہر احمد صاحب ندیم نے سیرت صحابہ رسول کریم کے موضوع پر اور بعد ازاں مکرم میاں مبارک احمد صاحب نے تحریک جدید کے ثمرات “ کے موضوع پر تقریر کی۔مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں نے صدارتی تقریر میں دعوت الی اللہ کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔مجموعی حاضری ایک سو بیس تھی۔ضلعی اجتماع نواب شاہ ۲ نومبر ۱۹۹۰ء کو باندھی شہر میں ضلعی اجتماع ہوا۔افتتاحی تقریر میں مکرم سید احمد علی شاہ صاحب نے سیرت النبی کی موضوع پر تقریر کی اور سوالات کے جوابات ایک گھنٹہ تک دیئے۔نماز جمعہ بھی آپ نے پڑھائی اور اس کے بعد اختتامی تقریر کی۔یہ اجتماع دعا کے بعد چار بجے برخاست ہوا۔حاضری تین سواسی افراد تھی جن