تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 801
۸۰۱ مجلس مذاکرہ ضلع لیہ ۵ اپریل ۱۹۸۴ء کو رات ساڑھے آٹھ بجے مجلس مذاکرہ ضلع لیہ کا آغاز ہوا۔مذاکرہ سے قبل جامعہ احمدیہ کے دو غیر ملکی طالبعلموں نے اپنے اپنے ممالک میں جماعت احمدیہ کی ترقیات کے ایمان افروز واقعات بیان کئے۔مکرم مولا نا عبدالعزیز ویس صاحب نے اپنی تقریر میں جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا۔حاضری نوے افراد تھی۔اجتماع ۵۷ ج ب گھیالہ ضلع فیصل آباد مورخه ۲۰ اپریل ۱۹۸۴ء کو بعد نماز جمعہ یہ اجتماع شروع ہوا۔مکرم مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب اور مکرم پروفیسر محمد اسلم صابر صاحب بطور مرکزی نمائندگان شریک ہوئے اور علی الترتیب دعوت الی اللہ اور نماز با جماعت کے عناوین پر تقاریر کیں۔حاضری بہتر رہی۔سالانہ اجتماع ضلع کراچی ضلعی سالانہ اجتماع مورخہ ۵ اکتوبر ۱۹۸۴ء کو احمد یہ ہال میں صبح نو بجے مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت عہد اور نظم کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے اپنے افتتاحی خطاب میں ذکر الہی کرنے کی طرف توجہ دلائی۔بعدہ مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع کراچی نے کارگزاری رپورٹ پیش کی پھر کھانے کے لئے وقفہ کیا گیا۔اختتامی اجلاس کی صدارت بھی مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے کی جس میں درس حدیث ، درس ملفوظات کے علاوہ تربیت اولاد کے عنوان پر تقریر ہوئی نیز ایک مجلس سوال و جواب بھی منعقد ہوئی۔دعا کے بعد یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔حاضری انصار دو سو بہتر ، خدام بائیس اور اطفال آٹھ رہی۔اجتماع مجلس را ولپنڈی شہر را ولپنڈی شہر کا سالانہ اجتماع ۱۱ ۱۲ اکتو بر ۱۹۸۴ء کو منعقد ہوا۔اجتماع کا افتتاحی اجلاس مکرم چوہدری احمد جان صاحب امیر جماعت ضلع راولپنڈی کی صدارت میں ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم صدرا جلاس نے دعا کی طرف توجہ دلائی۔نماز عشاء کے بعد کلو اجمیعاً کا پروگرام ہوا۔دوسرا اجلاس رات نو بجے شروع ہوا اور ساڑھے گیارہ بجے ختم ہوا۔مورخہ ۱۲ اکتو بر کو دوسرے دن کا آغاز نماز تہجد و فجر کی ادائیگی سے ہوا۔ناشتہ سے قبل ایک وقار عمل ہوا۔اختتامی اجلاس آٹھ بجے صبح شروع ہوا۔مکرم مولوی دین محمد صاحب شاہد نے اختتامی دعا کروائی۔نوے انصار نے اجتماع میں شرکت کی۔اجتماع ۰۹ ارب روڈ اضلع فیصل آباد ۱۲ اکتوبر ۱۹۸۴ء کو بعد نماز جمعہ مجلس ۱۰۹ رب ضلع فیصل آباد کا اجتماع منعقد ہوا۔نماز با جماعت اور بعض دیگر اہم تربیتی امور پر تقاریر ہوئیں۔حاضری پچپن رہی۔