تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 800
مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف کی موجودگی میں مجلس عاملہ کا اجلاس اور مجلس مذاکرہ کا انعقاد ہوا نیز دس گاؤں میں وفود بھجوائے گئے۔اس عرصہ میں دو بیعتیں ہوئیں۔مجلس مذاکرہ ضلع وہاڑی ۱۵ مارچ ۱۹۸۴ء کو وہاڑی میں مجلس مذاکرہ کا انعقاد ہوا۔بعد نماز عشاء تلاوت ونظم کے بعد مکرم شمس الدین سیال صاحب ناظم ضلع نے مجلس مذاکرہ کی اہمیت واضح کی۔مکرم مولانا صدیق احمد منور صاحب نے ماریشس میں احمدیت کے نفوذ اور ترقی کے متعلق معلومات بیان کیں۔مکرم مولانا عبد العزیز صاحب وینس نے صداقت حضرت مسیح موعود پر تقریر کی۔بعد ازاں مجلس سوال و جواب ہوئی۔حاضری تین سو پچاس رہی۔سائیکل سفر ضلع کراچی مارچ ۱۹۸۴ء میں ضلع کراچی کی پانچوں مجالس کے ۷۵ انصار سائیکل سفر کے تحت عزیز بھٹی پارک گئے۔جہاں پر تین گھنٹے تک پروگرام جاری رہا۔انصار کو صبح آٹھ بجے ناشتہ پیش کیا گیا۔مختلف ذرائع سے پہنچنے والے انصار کی تعداد پینتیس تھی۔پکنک پروگرام ضلع کراچی مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۸۴ء کو ضلع کراچی کی مجالس کا پکنک پروگرام عزیز بھٹی پارک میں منعقد ہوا۔حاضری ایک سو دس انصار رہی۔تربیتی اجتماع ۰۷ ارب غربی ضلع فیصل آباد مورخه ۲۳ مارچ ۱۹۸۴ء کو مجلس ۷ ۱۰ رب غربی کا اجتماع ساڑھے بارہ بجے شروع ہوا۔افتتاحی اجلاس میں مربیان سلسلہ مکرم سجاد احمد صاحب اور مکرم حبیب احمد صاحب نے خطاب کیا۔اجلاس دوم دو بجے شروع ہوکر تین بجے ختم ہوا۔کل حاضری اُنسٹھ رہی۔جلسه یوم مسیح موعود شیخو پوره ۲۶ مارچ ۱۹۸۴ء کو شیخو پورہ میں بعد نماز مغرب جلسہ یوم مسیح موعود مکرم چوہدری انور حسین صاحب امیر ضلع کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت کے بعد مکرم ملک لطیف احمد سرور صاحب ناظم ضلع نے حضرت مسیح موعود کا جوش تبلیغ “ کے عنوان پر تقریر کی۔بعد میں مکرم عبد الحمید خان صاحب مربی سلسلہ نے واقعہ لیکھر ام کی تفصیل بتائی۔مکرم چوہدری انور حسین صاحب نے حضرت مسیح موعود کی آمد کا مقصد اور احباب جماعت کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔یہ جلسہ دو گھنٹے جاری رہا۔حاضری انصار بیالیس ، خدام ستر لجنہ پینتیس، اطفال تمہیں۔کل ایک سو بیاسی۔