تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 802
۸۰۲ اجتماع چک ۱۲۷ ج ب بہلول پورضلع فیصل آباد ۳۰ نومبر ۱۹۸۴ء کو مجلس چک ۱۲۷ بہلولپور کا اجتماع منعقد ہوا۔تلاوت کے بعد مکرم ناظم صاحب ضلع نے باہمی محبت کے موضوع پر تقریر کی۔صدارتی خطاب مکرم سعید احمد اظہر صاحب مربی سلسلہ نے کیا۔حاضری انہتر رہی۔جائزہ اجلاس ضلع اوکاڑہ ۱۹۸۵ء ۲۱ فروری ۱۹۸۵ء شام بعد نماز مغرب اوکاڑہ چھاؤنی میں تربیتی اجلاس اور ۲۲ فروری ۱۹۸۵ء کو صبح دس بجے اوکاڑہ کے ضلعی عہدیداران کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مکرم عبد الرشید غنی صاحب اور مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے شرکت کی اور متفرق تنظیمی اور تربیتی امور پر روشنی ڈالی۔تربیتی اجتماع دارالذکر و دار الفضل فیصل آباد ۱۷ مارچ ۱۹۸۵ء کو مجالس دار الذکر و دار الفضل فیصل آباد کا تربیتی اجتماع مسجد فضل میں منعقد ہوا۔اس اجتماع میں مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد مؤرخ احمدیت اور مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید نے مرکز کی نمائندگی۔ایک سو دو انصار نے شرکت کی۔چھپیں بیرونی مجالس کے دوست بھی شامل ہوئے۔کل حاضری تین سورہی۔حاضری میں اول مجلس دارالذکر کومرکز کی طرف سے انعام دیا گیا۔تربیتی جلسه چک ۳۵ جنوبی ضلع سرگودها ۱۵مئی ۱۹۸۵ء کو بعد از نماز ظہر تلاوت قرآن کریم سے اس جلسہ کا آغاز ہوا۔مکرم ملک منوراحمد جاوید صاحب نے نماز با جماعت ادا کرنے والوں کا جائزہ لیا۔مکرم لئیق احمد طاہر صاحب نے باجماعت نماز کی اہمیت اور دعاؤں کی طرف توجہ دلائی۔بعدہ مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا۔شام پانچ بجے مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں ممبران عاملہ سے جائزہ لیا گیا۔نماز مغرب کے بعد دوسرا اجلاس شروع ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم لئیق احمد طاہر صاحب نے خدمت خلق نماز اور اصلاح و ارشاد اور بعد میں مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے مساجد کے آباد کرنے ، پیغام حق لوگوں تک پہنچانے اور تحریک جدید کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس مجلس انصارالله شیخوپورہ شہر بعد نماز مغرب اجلاس مکرم ناظم صاحب ضلع شیخو پورہ کی صدارت میں شروع ہوا۔مکرم مولا نا غلام باری سیف صاحب نے نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی اور بزرگان کی قربانیوں کے واقعات بیان فرمائے۔اجلاس زعماء کرام ضلع ملتان ۲۸ جون ۱۹۸۵ء کو اجلاس صبح دس بجے شروع ہوا۔سب سے پہلے بجٹ کا جائزہ لیا گیا۔