تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 789 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 789

۷۸۹ پر بیان کر کے احباب کو اس حکم پر عمل کرنے کی تلقین کی۔آپ کی تقریر کے بعد مکرم مولوی غلام باری صاحب سیف نے سیرت النبی کے موضوع پر تقریر کی اور چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب امیر ضلع گوجرانوالہ نے مسجد پین کے افتتاح کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا جس سے احباب بہت محظوظ ہوئے۔تقسیم انعامات اور اجتماعی دعا کے ساتھ یہ تقریب پانچ بجے اختتام کو پہنچی۔﴿۷﴾ سالانہ اجتماع علاقہ بلوچستان علاقہ بلوچستان کا یک روزه اجتماع ۱۸ کتوبر ۱۹۸۲ء کو مسجد احمدیہ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔اس اجتماع کے تین اجلاس ہوئے۔پہلے اجلاس کی صدارت مکرم شیخ محمد حنیف صاحب امیر جماعت نے کی۔مکرم میاں بشیر احمد صاحب ناظم علاقہ نے عبد انصار اللہ کی تفصیلات بیان کیں۔مکرم مولانا سفیر احمد قریشی صاحب مربی سلسلہ نے وقف زندگی اور وقف عارضی کی طرف توجہ دلائی۔اسکے بعد سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی تقریر سیر روحانی کی ٹیپ سنائی گئی۔حضور کی آوازسن کو احباب بہت متاثر ہوئے۔دوسرے اجلاس میں مکرم ڈاکٹر میجر منیر احمد صاحب خالد نے صحت جسمانی اور انصار اللہ کے موضوع پر تقریر کی اور جسم کی صفائی ، سیر اور ورزش کی اہمیت بتائی۔اسکے بعد ایک تقریری مقابلہ ہوا۔تیسرے اجلاس میں مکرم عبدالقیوم صاحب نے ذکر الہی پر مبسوط تقریر کی۔مکرم شیخ محمد حنیف صاحب امیر جماعت نے اسلام اور احمدیت کی ترقی صرف خلافت سے وابستہ ہے“ کے عنوان پر خطاب میں اس کی ضرورت ، مناسب حال عمل اور خلیفہ وقت سے اپنے تعلق کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔مکرم امیر صاحب نے اعزاز پانے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔اپنی اختتامی تقریر میں مکرم میاں بشیر احمد صاحب ناظم ضلع نے انصار کو خصوصیت سے اپنے وعدوں کو یا درکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ انہیں اپنی ذمہ داریوں کو ہر قیمت پر نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔دعا سے با برکت اجتماع ختم ہوا۔ضلع کراچی کا تبلیغی مذاکرہ مورخه ۲۵ نومبر ۱۹۸۲ء بروز ہفتہ بعد نماز عصر گیسٹ ہاؤس میں مجلس انصاراللہ ضلع کراچی کے زیر اہتمام یک دلچسپ تبلیغی مجلس مذاکرہ منعقد ہوا۔یہ مذاکرہ کی تقریب عشرہ اصلاح وارشاد کے سلسلہ میں مجلس مرکز یہ کی زیر ہدایت منعقد کی گئی جو ۲۰ تا ۳۰ نومبر ۱۹۸۲ ء منایا گیا تھا۔اس مجلس مذاکرہ کے لئے مسجد بشارت سپین کے شائع شدہ کارڈ پر غیر از جماعت دوستوں کے لئے دعوت نامے دوسو کی تعداد میں شائع کروا کر اور مجالس میں تقسیم کئے گئے تا کہ مجالس بھی اپنے اپنے حلقہ میں مذاکرہ منعقد کر سکیں۔ضلع کراچی کے تحت پچپیس غیر از جماعت معززین کو دعوت نامے جاری کئے گئے جس میں سے ہیں