تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 788 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 788

۷۸۸ شاداب کریں۔افتتاحی خطاب کے بعد محترم مولانا رشید احمد صاحب چغتائی مربی سلسلہ و سابق مبلغ بلا دعر بیہ نے قرآن مجید کا درس دیا جس میں انفاق فی سبیل اللہ اور مالی قربانیوں پر خاص طور پر زور دیا گیا تھا۔مکرم مولوی سلطان محمود صاحب انور نے درس حدیث دیا اور ان کے بعد مکرم مولوی اللہ بخش صاحب صادق سیکرٹری مجلس نصرت جہاں نے ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود کا درس دیا۔مکرم مولا نانسیم سیفی صاحب وکیل التصنیف تحریک جدید نے بقیہ اجلاس کی صدارت کی۔صوفی محمد اسحاق صاحب سابق مبلغ مغربی و مشرقی افریقہ نے تربیت اولاد اور انصار “ کے موضوع پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور انصار بھائیوں کو اولاد جیسی خدا کی نعمت کی قدر کرنے اور ان کی دینی و دنیوی بھلائی کے پیش نظر ان کی صحیح خطوط و نہج پر تربیت کرنے پر زور دیا۔حضرت حکیم دین محمد صاحب صحابی حضرت اقدس نے ذکر حبیب کے موضوع پر حضرت اقدس کی زندگی کے ایمان افروز واقعات سے حاظرین کو محظوظ کیا۔پھر مکرم پر و فیسر اسلم صابر صاحب نے نظم سنائی۔بعدہ مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد مورخ احمدیت نے ربوہ میں رہنے والے انصار کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انصار کو ان کے مرکز میں رہنے کی وجہ سے جو اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح عہدہ برآ ہونے کی طرف توجہ دلائی۔برکات خلافت کے موضوع پر مکرم مولانا شیخ نور احمد صاحب منیر سابق مبلغ بلا دعر بیہ نے اپنا پر مغز مقالہ سنایا۔اجتماع کے آخری حصہ کی صدارت مکرم میجر عبد القادر صاحب قائد عمومی مرکز یہ نے کی۔حضرت مولوی محمد حسین صاحب صحابی حضرت اقدس مسیح موعود نے ذکر حبیب“ کے ضمن میں روح پرور واقعات سنائے مکرم مسعود احمد صاحب جہلمی وکیل التبشیر تحریک جدید نے سپین میں مسجد بشارت کے افتتاح کے چشم دید اور ایمان افروز واقعات کے موضوع پر خطاب کیا۔آخر پر حضرت مولانا نذیر احمد صاحب مبشر نے مقررین حضرات اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور دعا کروائی۔(1) ضلع گوجرانوالہ کا یک روزه تربیتی اجتماع ۱۸ اکتو بر ۱۹۸۲ء بروز جمعہ مجلس انصار اللہ ضلع کا ایک تربیتی اجتماع مسجد احمد یہ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔پہلا اجلاس صبح دس بجے تلاوت و نظم اور عہد کے ساتھ شروع ہوا۔مولوی عنایت اللہ صاحب زاہد مربی سلسلہ مقیم گومولاور کاں نے درس قرآن مجید میں نَحْنُ أَنصار اللہ کی تشریح بیان کی۔مکرم مولوی محمد اعظم اکسیر صاحب مربی ضلع نے درس حدیث میں ”نماز با جماعت کی اہمیت اجاگر کی۔بابواحمد الدین صاحب نے درس ملفوظات کشتی نوح پڑھ کر سنائی اور احباب کی اس تعلیم کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔اس کے بعد ناظم صاحب ضلع نے انصار اللہ کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر تقریر کی۔ایک تقریری مقابلہ ”قدرت ثانیہ کی برکات“ کے موضوع پر ہوا۔سات انصار نے حصہ لیا۔نماز جمعہ اور کھانے سے فارغ ہونے کے بعد اجلاس دوم منعقد ہوا جس میں ناظم صاحب ضلع نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کی بیان فرمودہ بعض تحریکات بیان کیں۔مکرم مولوی محمد اعظم صاحب نے انفاق فی سبیل اللہ کے موضوع پر تقریر کی جس میں زکوۃ کے مسئلہ کو خصوصی طور