تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 790
۷۹۰ دوستوں نے شرکت فرمائی۔تقریب کے آغاز سے قبل احباب نے مکرم چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت کراچی اور عہدیداران ضلع کراچی کے ساتھ چائے نوش فرمائی۔گیسٹ ہاؤس کے ہال میں مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع کراچی کی زیر صدارت مجلس مذاکرہ کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم عبدالرشید صاحب سماٹری مہتم اشاعت ضلع کراچی نے کی۔بعدہ مکرم مولانا سید حسین احمد صاحب مربی نے سپین تاریخ کے آئینہ میں “ کے موضوع پر تقریر میں سپین کی تاریخ کا تفصیلی ذکر کیا اور پھر سپین میں مسلمانوں کے عروج وزوال پر روشنی ڈالی۔مسجد بشارت سپین کے ایمان افروز مناظر : اس پر از معلومات تقریر کے بعد سپین کے تاریخی مقامات مسجد بشارت پید رو آباد میں نماز جمعہ اور اس کی افتتاحی تقریب کے فلمی مناظر دوستوں نے ملاحظہ کئے جوڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔وقفہ سوالات و جوابات: بعد ازاں غیر از جماعت معززین نے متعد د سوالات کئے جن کے جوابات مربیان کرام و عہدیداران ضلع نے دیئے۔زیادہ تر گفتگو پین کی مسجد بشارت کے سلسلہ میں ہوئی۔جملہ حاضرین نے اس پوری تقریب میں خوشی اور دلچسپی کا اظہار فرمایا اور جماعت احمدیہ کے بارے میں بہت اچھا تاثر لے کر رخصت ہوئے۔(۸) اجتماع ضلع لاہور مورخه ۳ دسمبر ۱۹۸۲ء بعد نماز جمعہ مسجد احمد یہ دارالذکر میں ضلع لاہور کا ایک اجتماع زیر صدارت مکرم چوہدری حمید نصر اللہ خاں صاحب امیر جماعت لاہور منعقد ہوا۔اجتماع کا آغاز دو بج کر چالیس منٹ پر تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بعدہ نمائندہ مرکز مکرم منور شمیم صاحب خالد نے انصار سے عہد دہر وایا۔عہد کے بعد ناظم ضلع نے مجالس کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ امسال ضلع لاہور نے کارکردگی کی بناء پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔بعدہ مکرم منیر الدین صاحب مربی سلسلہ نے نہایت سادہ اور مؤثر انداز میں ہمارے عظیم الشان مقاصد اور فرائض کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے انصار کو تبلیغ واشاعت اسلام کے ضمن میں عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔آپ کے بعد مکرم منور شمیم خالد صاحب نمائندہ مرکز نے ضلع لاہور کے کوائف اور اعداد و شمار کی روشنی میں دوسرے اضلاع سے موازنہ کیا اور انصار ضلع لاہور پر واضح کیا کہ ابھی انہیں بہت سے شعبوں میں باقاعدہ منصوبہ بندی شروع کر کے کام کو ٹھوس بنیادوں پر آگے بڑھانا ہے۔کوئی ایک جزوی کا میابی تسلی کا باعث ضرور بنتی ہے لیکن وہ کامیابی اپنے ساتھ مزید بڑی ذمہ داری بھی عائد کرتی ہے اور ایک مومن کا قدم ہمیشہ آگے بڑھنا چاہیئے۔آخر میں مکرم امیر صاحب نے عہدیداران کو توجہ دلائی کہ اجتماع کے لئے با قاعدہ پروگرام بنا کر اس کی مناسب اور مؤثر رنگ میں تشہیر ہونی چاہیے تا کہ زیادہ سے زیادہ انصار ایسے اجتماعات سے مستفیض ہو سکیں۔آپ نے انصار کو اپنے مرکزی پروگرام اور ہدایات کو منصوبہ بندی کر کے