تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 530 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 530

۵۳۰ بتائے اس کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے قیام نماز اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔مقام: چک چٹھہ ضلع گوجرانوالہ تاریخ : ۲۸ مئی ۱۹۹۳ء مرکزی نمائنده : مکرم حکیم نذیر احمد صاحب ریحان مختصر رپورٹ : کلاس داعیان الی الله : مرکزی نمائندہ نے کلاس داعیان الی اللہ میں دعوت الی اللہ اور انصار کی ذمہ داریوں کے عنوان پر تقریر کی۔چلسہ سیرت النبی میں مرکزی نمائندہ نے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر خطاب کیا۔مجموعی حاضری ایک سو بیس تھی۔مجلس سوال و جواب : سوال و جواب کی مجلس میں مکرم مولا نا جمال الدین صاحب مربی سلسلہ اور مکرم حکیم نذیر احمد صاحب ریحان نے سوالات کے جوابات دیئے۔خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مکرم حکیم صاحب نے حج کی مناسبت سے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت ہاجرہ کی عظیم قربانی کا تذکرہ کیا اور خواتین کو آپ کے نقش قدم پر چلنے کی تحریک کی۔حاضری قریباً ایک سو چالیس تھی۔تاریخ : ۲۸ مئی ۱۹۹۳ء مقام: سانگلہ ہل مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مختصر رپورٹ : ذاتی رابطہ: نماز جمعہ سے قبل سیکرٹری صاحب تحریک جدید سے رابطہ کیا۔خطبہ جمعہ: مکرم امیر صاحب مقامی کی اجازت سے خطبہ جمعہ چیمہ صاحب نے دیا اور احباب جماعت کو تربیت اولاد، دعوت الی اللہ اور اس کے ثمرات نیز تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے لئے معیاری مالی قربانی پیش کرنے کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: ۲۷، ۲۸ مئی ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم میاں مبارک احمد صاحب مقام: ٹو بہ ٹیک سنگھ مختصر رپورٹ : انفرادی رابطہ: ۲۷ و ۲۸ مئی کو گھروں میں انصار سے رابطہ قائم کیا گیا۔احباب کو تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔ڈش انٹینا : عہدیداران کو تربیتی نکتہ نظر سے ڈش انٹینا جلد لگوانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔تحریک جدید : وعدہ جات تحریک جدید کا جائزہ لیا گیا اور وعدوں کو معیاری بنانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔گیارہ وعده جات بقدر تین سونو روپے حاصل کئے گئے۔مجلس گوجرہ سے پانچ صد روپے کا وعدہ حاصل کیا گیا۔تاریخ : ۲۸ مئی ۱۹۹۳ء مقام: شیخو پوره مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، مکرم مرز امحمد الدین صاحب ناز رپورٹ : اجلاس زعماء: صدر محترم نے دعوت الی اللہ، نماز با جماعت ، تلاوت قرآن کریم ، بیعت کا