تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 531 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 531

۵۳۱ ٹارگٹ پورا کرنے، مطالعہ کتب، شعبہ جات کے کام کا جائزہ اور توجہ دلائی۔حاضری ہیے تھی۔خطبہ جمعہ: صدر محترم نے خطبہ جمعہ میں نماز با جماعت اور خطبہ بذریعہ ڈش انٹینا میں افراد جماعت کی سو فیصد حاضری کی تلقین کی۔حاضری دوسو پچاس تھی۔تاریخ: ۱۵ جون ۱۹۹۳ء مقام را ولپنڈی مرکزی نمائندہ: مکرم ڈاکٹر لطیف احمد قریشی صاحب نائب صدر مجلس مختصر رپورٹ : اجلاس مجلس عاملہ: نائب صدر صاحب نے راولپنڈی شہر اور راولپنڈی صدر کی عاملہ کے اراکین کے ساتھ میٹنگ کی ، کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔ڈش انٹینا کے ذریعہ خطبہ سننے والے احباب کی حاضری بھجوانے کی تاکید کی۔نماز باجماعت نماز جمعہ، قرآن کریم پڑھنے اور ترجمہ سیکھنے کی طرف توجہ دلائی۔نیز عالمی بیعت کے حوالے سے دعوت الی اللہ کے کام کو آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی اور مجالس سوال و جواب کے لئے ذی علم انصار کی راہنمائی کی۔تاریخ: ۱۷ جون ۱۹۹۳ء مرکزی نمائنده : مکرم شیخ مبارک احمد صاحب مقام : سیالکوٹ شہر مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ بعد نماز مغرب اجلاس عاملہ تلاوت و دعا سے شروع ہوا۔مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے شعبہ تربیت اور خصوصاً عالمی بیعت کے حوالے سے شعبہ اصلاح وارشاد کی طرف توجہ دلائی۔کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔آخر میں مکرم امیر صاحب سیالکوٹ نے اپنے خطاب میں موجودہ دور کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔حاضری سما تھی۔تاریخ: ۱۸ جون ۱۹۹۳ء مقام: سیالکوٹ شہر مرکزی نمائندگان : مکرم شیخ مبارک احمد صاحب، مکرم عبد السلام صاحب طاہر مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء تحصیل سیالکوٹ : صبح گیارہ بجے اجلاس ہوا۔مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے زعماء کو ماہانہ رپورٹ بھجوانے ، انصار کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے ، دعوت الی اللہ اور اصلاح وارشاد عالمی بیعت کے حوالے سے یاد دہانی کروائی۔حاضری زعماء پانچ تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم عبد السلام صاحب طاہر نے خطبہ جمعہ میں اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نشانات بیان کئے۔نیز عالمی بیعت کے سلسلہ میں پھل حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: ۱۹ جون ۱۹۹۳ء مقام: لاٹھیا نوالہ، کھڑیانوالہ، چک ۶۱ بیدیا نوالہ ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم منیر احمد صاحب عابد، مکرم عبدالستار خان صاحب مختصر رپورٹ : تینوں جگہ پر دو مربیان نے عالمی بیعت کے سلسلہ میں کام کا جائزہ لیا۔مکرم نصر اللہ صاحب زعیم مجلس انصار اللہ لاٹھیا نوالہ نے بتایا کہ وہ ضلع کی طرف سے چودہ بیعتیں کروا چکے ہیں۔