تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 529
۵۲۹ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔مکرم ناصر احمد صاحب مربی سلسلہ نے آئندہ نسل کی تربیت اور انصار کی ذمہ داریوں پر تقریر کی۔بعدۂ اس موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے مکرم عبد القدیر صاحب فیاض نے انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔مجموعی حاضری اٹھاون تھی جن میں تین غیر از جماعت تھے۔تاریخ : ۶ امئی ۱۹۹۳ء مقام : خوشاب مرکزی نمائندہ: مکرم عبد السلام صاحب طاہر مربی سلسلہ تقررپورٹ : بعد نماز مغرب و عشاء تربیتی اجلاس میں مرکزی نمائندہ نے مختلف تربیتی امور پر تقریر کی۔بالخصوص ڈش انٹینا کے ذریعہ حضور کے خطبات کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔حاضری اکیاسی تھی۔تاریخ : ۱۸مئی ۱۹۹۳ء مقام: جھنگ صدر مرکزی نمائندگان: مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب، مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نائب قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس: بعد نماز مغرب تربیتی اجلاس مکرم امیر صاحب ضلع جھنگ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔سب سے پہلے مکرم زعیم صاحب مجلس نے اپنی مجلس کے کوائف پر مشتمل جائزہ پیش کیا۔مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب نے اس جائزہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے بعض ضروری امور کی طرف توجہ دلائی، مرکزی ہدایات دیں اور مشورے دیئے۔نیز نماز باجماعت نماز جمعہ حضور کے خطبات بذریعہ ڈش انٹینا، ریڈیو ماسکو، مرکزی امتحانات انصار الله ، شعبہ ایثار کے پروگرام کی تفصیل واہمیت، انصار اللہ کو دیگر افراد جماعت کے لئے نیک نمونہ بننے اور احمدی طلباء کو دوسروں سے آگے نکلنے کی تلقین کی۔اس کے بعد مکرم چیمہ صاحب نے مالی قربانی کی اہمیت اور بالخصوص چندہ تحریک جدید کے بارے میں تحریک کی۔بعدہ مکرم ناظم صاحب ضلع اور مکرم امیر صاحب ضلع نے بھی بعض ضروری پہلوؤں کی طرف توجہ دلائی۔مجموعی حاضری ایک سوسات تھی۔تاریخ : ۲۳ مئی ۱۹۹۳ء مقام: کریم نگر فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر ، مکرم عبد السلام صاحب طاہر مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس مکرم عبد السلام صاحب طاہر نے خدائی نصرت کے حاصل کرنے کے ذرائع بتائے۔بعدہ مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر نے نماز با جماعت اور ڈش انٹینا کے ذریعہ حضور کا خطبہ سننے کے لئے سو فیصد حاضری کی طرف توجہ دلائی۔زعیم صاحب اعلیٰ اور زعیم صاحب مقامی کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔حاضری سو تھی۔تاریخ: ۲۶ مئی ۱۹۹۳ء مقام : بھٹھہ جوئیہ ضلع سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر ، مکرم محمد اسلم صاحب شاد مختصر رپورٹ: تربیتی اجلاس: مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر نے خلافت کی برکات سے فائدہ اٹھانے کے ذرائع