تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 426 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 426

۴۲۶ اور وہ ہمیشہ سارے مواد کو توجہ سے سنتی رہیں جو قرآن کریم کے مطالعہ یا نماز سے متعلق ہے اور پھر وہ مجھے اپنی ماہانہ یا سالانہ رپورٹوں کے ذریعہ بواپسی اطلاع دیں کہ انہوں نے ان سب ہدایات کو بخوبی سن لیا ہے اور یہ کہ وہ ان ہدایات پر عمل کرنے میں پوری طرح مستعد ہیں۔کلاسوں کے بارہ میں ادھر ادھر کی باتوں پر مبنی لمبی رپورٹوں کی بجائے بہتر ہے کہ آپ اپنا اور میرا وقت بچا ئیں اور مستقبل کی نسلوں کے مفاد کا تحفظ کریں۔پس یہ کمیٹیاں ) مجھے معین طور پر بتائیں کہ انہوں نے میری ہدایات پر مشتمل کیسٹس کو سن لیا ہے اور ہدایات پر عمل شروع کر دیا ہے آجکل آڈیو وڈیو کی مدد سے مختلف عمروں کے مرد اور خواتین کو بطور استاد تیار کیا جارہا ہے۔یہ بہت ضروری ہے کیونکہ جب آپ انہیں مختلف مقامات پر تیاری کرواتے ہیں تو زیر تربیت ( استاد طالب علم) اپنے علم کے لحاظ سے بھی مختلف ہوں گے۔پس سب سے پہلے، آغاز کا رموزوں ترین اساتذہ کے انتخاب سے ہونا چاہئیے۔یہ بہت اہم ہے۔خدا کے فضل و کرم سے اکثر ترقی یافتہ ممالک اور تیسری دنیا کے چند ممالک میں ہمارے پاس کچھ اہل افراد موجود ہیں۔گوان کی تعداد بہت تھوڑی ہے۔یہ ہمارا ابتدائی سرمایہ ہے۔اس ابتدائی سرمایہ کو مناسب رنگ میں دانش مندی کے ساتھ کام میں لائیں اور اسے بڑھا ئیں اور ایک مرتبہ جب یہ بڑھنا شروع ہو جائے تب انشاء اللہ تعالیٰ ہم میدان میں پورے طور پر بر سر کار ہوں گے۔آخر کار ہماری تعداد کروڑوں ہو جائے گی۔پس یہ منصوبہ ہے۔میں چاہتا ہوں کہ آپ میں سے ہر ایک براہ راست میری زبان سے ہدایات سنے اور سمجھے خواہ جماعتی عہدیدار ہو یا نہ ہو۔جب آپ اپنے وطن یا جماعت میں جائیں تو از راہ کرم یہ کیسٹ اپنے ساتھ لے جائیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ آپ یہ بیان شدہ امور بھول چکے ہوں۔اب میں آخری بات کہنا چاہتا ہوں کہ احمدی میری زبان سے ان ہدایات کو سنیں نہ کہ آپ کے واسطہ سے ترجمہ ہو کر میرے منصوبے ان تک پہنچیں۔پس کچھ لوگوں کو بلا کر انہیں یہ سب کچھ براہ راست سنے کا موقع فراہم کریں اور ان میں اس طور پر عمل کے لئے تحریک پیدا ہو جیسا کہ میری خواہش ہے۔پھر اپنے طور پر بھی موثر ذرائع بروئے کار لائیں لیکن میرا اصل پیغام پوری درستی اور صحت کے ساتھ پہنچا ئیں۔مجھے امید ہے کہ اگر آپ میری ہدایات پر عمل کریں گے تو انشاء اللہ عظیم الشان نتائج دیکھیں گے مگر صبر شرط ہے آپ صرف چند مہینوں میں نتائج دیکھ سکتے ہیں۔پہلا سال انتہائی مشکل ہوگا۔دوسرے برس قدرے آسان ہو گا اور بالآخر آپ پورے طور پر فائدہ اُٹھا سکیں گے۔انشاء اللہ تعالی ، ﴿۸﴾