تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 427
۴۲۷ مرکز سلسلہ اور تلاوت ونماز کے حوالے سے حضرت خلیفہ امسیح کی خواہش مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید کو جلسہ سالانہ انگلستان ۱۹۹۱ء میں مجلس انصار اللہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کی سعادت ملی۔اس دوران میں انہیں سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔حضورانور کور بوہ کی ظاہری و باطنی صفائی اور قرآن کریم کی صحیح تلفظ سے تلاوت اور نماز کا کس درجہ خیال اور تڑپ تھی۔اس کا احوال شیخ صاحب کے ایک خط سے واضح ہوتا ہے جو آپ نے لندن سے صدر محترم کو ۸ اگست ۱۹۹۱ء کو تحریر کیا۔د گزشتہ دو دن روزانہ حضور سے ملاقات ہوتی رہی ہے۔اس دفعہ سارا ز ور حضور نے اس بات پر دیا ہے کہ ربوہ کی اخلاقی لحاظ سے بھی، دنیاوی لحاظ سے بھی صفائی ہو یعنی اگر سارا ر بوہ نماز پڑھنے کے لئے آئے تو یہ مساجد نا کافی ہیں مگر اس طرح کی رپورٹ نہیں آتی اور یہ کہا جاتا ہے کہ پہلے سے بہتر ہے۔تسلی بخش یہ طفل تسلیوں والی بات ہے۔مجھے اس طرح کی رپورٹ کی ضرورت نہیں۔صرف دو لائنوں میں رپورٹ ہے۔یہ مگر ز میں بھجوا دی جائے کہ اتنے احباب نے نماز پڑھنی شروع کر دی ہے۔اتنے رہ گئے۔حضور نے فرمایا ہے کہ اس کے لئے زیرو پوائنٹ بنا ئیں۔گھر گھر کا جائزہ لیں کہ کیا پوزیشن ہے۔بنیا د کیا ہے اور پھر صحیح رنگ میں کوشش کا ٹارگٹ بنایا جائے۔ربوہ کے علاوہ دیگر رپورٹس کی بھی یہی کیفیت کا اظہار بھی ایک مجلس میں کیا ہے۔دوسرار بوہ میں صفائی اور پہرے اور ہر قسم کے امن کا انتظام ہونا چاہئیے۔بجٹ روک نہیں۔دوسری تاکید قرآن مجید ناظرہ کی صحیح تلفظ سے تلاوت نماز اور نماز کے ترجمہ پر زور دیا ہے کہ آڈیو، وڈیو یا معلمین تیار کئے جائیں جو پھر قرآن مجید ناظرہ صحیح تلفظ سے پڑھا ئیں۔ہر گھر سے تلاوت کی آواز بلند ہو۔“ سالانہ اجتماع ۱۹۹۱ء مجلس انصاراللہ پاکستان کے سالانہ اجتماع ۱۹۹۱ ء کے لئے ۲۵، ۲۶، ۲۷ اکتوبر کی تاریخیں تجویز کر کے صدر محترم نے ۱۰ جولائی ۱۹۹۱ء کو سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع کی خدمت میں اجازت کے لئے تحریر کیا۔جس کے بارے میں مکرم نصیر احمد صاحب قمر پرائیویٹ سیکرٹری کی طرف سے ۲۰ جولائی کو یہ تحریری پیغام ملا کہ فرمایا۔ٹھیک ہے۔منظور ہے۔“ حضورانور سے اجازت ملنے کے بعد اس کی تیاری کا مرحلہ شروع کر دیا گیا۔امسال مخصوص حالات کی بناء پر تجویز کیا گیا کہ یہ اجتماع احاطہ دفتر لجنہ اماءاللہ پاکستان میں منعقد کیا جائے۔از راہ کرم محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ پاکستان نے اس کی بخوشی اجازت مرحمت فرما دی۔ان مراحل کے بعد حکومت سے منظوری کی درخواست کی گئی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جھنگ نے اجتماع کے انعقاد اور میگا فون کے استعمال کی اجازت بذریعہ آفس