تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 411
۴۱۱ توجہ دلائی۔تربیت اولاد، پانچ بنیادی اخلاق ، قیام نماز ، دعوت الی اللہ اور قبولیت دعا کے نشانات کا ذکر کرتے ہوئے دعا کی طرف توجہ دلائی۔حاضری چوہتر تھی۔تاریخ: ۷ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام: بھلوال مرکزی نمائندہ: مکرم میاں مبارک احمد صاحب ( انصاف کمپنی والے ) نقر رپورٹ تربیتی اجلاس بعد نماز جمعہ مرکزی نمائندہ نے تربیتی اجلاس میں حضور انور کے خطبہ جمعہ کے ۱۴ اقتباس پڑھ کر سنائے اور تحریک جدید کا جائزہ لیا۔حاضری انصار ، خدام ، لجنات آٹھ تھی۔تاریخ : ۷ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام: گجرات مرکزی نمائندگان : مکرم مرزا غلام احمد صاحب، مکرم مولانا محمد اعظم صاحب اکسیر، مکرم عبدالرشید صاحب غنی مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کی صدارت میں اجلاس عام ساڑھے نو بجے شروع ہوا۔تلاوت، نظم اور عہد کے بعد مکرم عبدالرشید صاحب غنی نے تربیت اولا د پر تقریر کی۔سورۃ لقمان کی آیت بابت تربیت اولاد کی تلاوت کے بعد حضرت مسیح موعود کی کتب سے اقتباسات پڑھ کر سنائے۔اس کے بعد مکرم محمد شفیع صاحب سلیم ناظم ضلع نے زعماء اور اراکین کو ہدایات دیں۔بعدہ پر وفیسر بشارت ربانی صاحب نے حفظان صحت کے اصول بیان کئے۔مکرم مولانا محمد اعظم صاحب اکسیر نے اصلاح وارشاد اور ہماری ذمہ داریوں پر تقریر کی۔آخر میں مکرم مرزا غلام احمد صاحب نے اپنی صدارتی تقریر میں اخوت ، محبت کے بارے میں حضرت اقدس مسیح موعود کے ارشادات پڑھ کر سنائے اور اس سلسلہ میں ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے ہدایات دیں۔تاریخ: ۷ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام: گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم عبدالوہاب صاحب، مکرم مظفر منصور صاحب مربیان سلسله مختصر رپورٹ : ضلعی داعیان الی اللہ : مکرم عبد الوہاب صاحب نے دعوت الی اللہ ایک اہم فریضہ اور اس کی پر حکمت راہیں کے موضوع پر خطاب کیا۔حاضری مجالس چھتیں جب کہ نمائندگان دوسو تھے۔نماز جمعہ: مکرم عبد الوہاب صاحب نے خطبہ جمعہ میں ایمان کی حقیقت سے متعلق امور بیان گئے اور بتایا کہ حقیقی ایمان اور اس کا حصول کیسے ممکن ہے۔حاضری قریباً پانچ صد تھی۔مجلس سوال وجواب : نماز جمعہ کے بعد سوال و جواب ہوئی جس میں مکرم عبدالوہاب صاحب، مکرم مظفر منصور صاحب، مکرم محمد یسین ربانی صاحب اور مکرم مرزا ناصر محمود صاحب مربیان سلسلہ نے جوابات دیئے۔حاضری ایک سو تھی۔تاریخ : ۹ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام : چک ۹۶ صریح ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مجلس، مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب ناظم ضلع ، مکرم چوہدری احمد الدین صاحب سیکرٹری تحریک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : تلاوت، عہد اور نظم کے بعد مکرم چوہدری احمد الدین صاحب سیکرٹری تحریک جدید نے