تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 410 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 410

۴۱۰ تلاوت اور داعیان الی اللہ کے بارے میں حضور انور کے ارشادات کی روشنی میں توجہ دلائی۔نیز موجودہ دور میں جماعت کی ترقی ، تربیت اولاد، پانچ بنیادی اخلاق، قیام نماز ، لقاء الہی اور قبولیت دعا کے بارے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے واقعات بیان کئے۔حاضری مجموعی چورانوے تھی۔تاریخ : ۷ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام : مٹھی سندھ مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مکرم صدر صاحب مجلس نے نماز جمعہ پڑھائی جس میں آپ نے دعا کی اہمیت، قبولیت دعا کے نشانات بیان کرتے ہوئے دعا کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس زعماء مجالس : بعد نماز ظہر و عصر حلقہ کے زعماء مجالس کی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت صدر محترم نے کی۔پہلے مکرم قائد صاحب عمومی نے شعبہ جات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔اس کے بعد صدر محترم نے تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی اور تیسری شرط بیعت میں بتائی گئی باتوں کی پابندی کرنے ، نماز جمعہ، نماز با ترجمہ، قرآن کریم ناظرہ، مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، دعوت الی اللہ اور بچوں کو چندے کی عادت ڈالنے کی طرف توجہ دلائی۔نیز اولاد کے لئے دعا اور گھروں میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت کے واقعات بیان کرنے کی طرف توجہ دلائی۔تحریک جدید کا پس منظر ، اہمیت اور ثمرات کا تفصیل سے ذکر کیا۔تاریخ : ۹ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام : نفیس نگر ضلع تھر پارکر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز ظہر و عصر اجلاس کی کاروائی شروع ہوئی۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے جماعت پر دور ابتداء میں خدا تعالیٰ کے فضلوں اور ترقیات کا ذکر کیا۔اس کے بعد تربیت اولاد، پانچ بنیادی اخلاق ، قیام نماز با جماعت اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قبولیت دعا کے نشانات اور اللہ تعالیٰ سے زندہ تعلق قائم کرنے کی طرف توجہ دلائی۔مجموعی حاضری ایک سو اکتیس تھی۔تاریخ: 9 ستمبر ۱۹۹۰ء مقام : نوکوٹ ضلع تھر پارکر ررپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب وعشاء اجلاس عام میں تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے جماعت کی ترقی ، قیام نماز عملی نمونہ قائم کرنے ، دعوت الی اللہ اور اطاعت نظام جماعت کی طرف توجہ دلائی۔حاضری اٹھارہ تھی۔تاریخ: ۰ استمبر ۱۹۹۰ء مختصر رپورٹ : درس: نماز فجر کے بعد تربیت اولاد کے موضوع پر درس قرآن کریم دیا۔تاریخ : ۱۰ستمبر ۱۹۹۰ء مقام: نصرت آباد ضلع تھر پارکر مقام : ناصر آباد ضلع تھر پارکر مختصر رپورٹ : بعد نماز مغرب وعشاء اجلاس کی کاروائی شروع ہوئی۔سب سے پہلے اطفال سے دینی معلومات ، نماز سادہ، نماز با ترجمہ اور قرآن کریم ناظرہ کا جائزہ لیا گیا۔تلاوت، عہد اور نظم کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے اس دور میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں ، نشانات اور جماعت کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے ذمہ داریوں کی طرف