تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 363 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 363

۳۶۳ مختصر رپورٹ بوریوالہ : میٹنگ زعماء: اس میٹنگ میں، امجالس کے تمام زعماء حاضر ہوئے۔مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے زعماء سے رپورٹ کارگزاری کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔نماز با جماعت ، تربیت اولاد، دعوت الی اللہ، مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور تعلیم القرآن کی طرف توجہ دلائی۔نیز تحریک وقف نو کی طرف توجہ دلائی۔حاضری نا تھی۔دورہ سندھ مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید ربوہ سے صبح ساڑھے چھ بجے روانہ ہو کر رات ساڑھے بارہ بجے روہڑی پہنچے۔درج ذیل جماعتوں کے جائزے لئے گئے۔تاریخ: ۵ جنوری ۱۹۹۰ء مقام : ڈھر کی ضلع سکھر اجلاس عام : اجلاس عام میں مرکزی نمائندہ نے ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء کے حضور انور کے خطبات کی روشنی میں ہدایات دیں اور جائزہ لیا۔نماز با جماعت اور درس کا انتظام کیا گیا۔تحریک جدید اور وقف جدید کے وعدہ جات کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری پانچ تھی۔تاریخ: ۶ جنوری ۱۹۹۰ء مقام: میرپور ماتھیلو پورٹ : اجلاس عام مقامی جماعت کا جائزہ لیا گیا۔ایک گھر نے نماز با جماعت اور درس شروع کرنے کا وعدہ کیا۔تحریک جدید اور وقف جدید کے وعدہ جات بھجوانے کا وعدہ کیا۔حاضری چار تھی۔تاریخ: ۷ جنوری ۱۹۹۰ء مقام شکار پور مختصر رپورٹ : جائزہ: تحریک جدید اور وقف جدید کے وعدہ جات بھجوانے کی تلقین کی گئی۔تاریخ : ۷ جنوری ۱۹۹۰ء مقام: جیکب آباد مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز عصر اجلاس عام میں مکرم شیخ صاحب نے نماز با تر جمہ کی طرف توجہ دلائی اور تربیتی جائزہ لیا۔حاضری چھ تھی۔تاریخ : ۷ جنوری ۱۹۹۰ء مقام:سکھر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مکرم شیخ صاحب نے مجلس کا جائزہ لیا۔تحریک جدید اور وقف جدید کی طرف توجہ دلائی۔انصار سے ملاقات کی گئی۔حاضری نو تھی۔تاریخ: ۸جنوری ۱۹۹۰ء مقام : حیدر آبا د حلقه لطیف آباد مختصر رپورٹ اجلاس عام : نماز مغرب کے بعد اجلاس عام میں مکرم شیخ صاحب نے ذکر حبیب سے نماز کی ادائیگی ، قرآن مجید کے ذوالمعارف ہونے ، تلاوت کرنے اور اخلاق کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض حوالہ جات پڑھ کر ان پر عمل کرنے کی تحریک کی اور حضور انور کو خطوط لکھنے کی تحریک کی۔اس کے بعد مکرم کرامت اللہ صاحب نے دعوت الی اللہ کے بارہ میں تقریر کی۔حاضری انتیس کے قریب تھی۔