تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 362 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 362

۳۶۲ تجویز نمبر ۲ جو دعوت الی اللہ کے بارہ میں تھی ، 11 بجے پیش ہوئی۔مکرم چوہدری محمد الحق صاحب کے بعد مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد نے حضور انور کے ارشادات اراکین کے گوش گزار کئے۔مکرم مولوی محمد صدیق صاحب گورداسپوری ربوہ نے توجہ دلائی کہ دعوت الی اللہ کے کام بھی چندہ کی وصولی کی طرح کریں اور دعوت الی اللہ کا ٹارگٹ مقرر کریں۔پھر یکے بعد دیگرے مکرم مشتاق احمد صاحب کراچی، مکرم عبد القدوس ثانی صاحب بدین، مکرم شمس الدین صاحب وہاڑی ، مکرم چوہدری مبارک احمد صاحب راولپنڈی ، مکرم ڈاکٹر احمد حسن چیمہ صاحب گجرات، مکرم نمائندہ صاحب مجلس کراچی اور مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دوسرا اجلاس ( طعام اور نماز ظہر و عصر کے بعد ) پونے تین بجے شروع ہوا۔تجویز نمبر ۳ کے ضمن میں صدر محترم نے آغاز میں دعوت الی اللہ اور اس ضمن میں انصار اللہ پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔تجویز نمبرہ بجٹ مجلس انصار اللہ برائے سال ۱۹۹۱ء پر مشتمل تھی۔مکرم قائد صاحب مال کے ابتدائی خطاب کے بعد مکرم چوہدری محمد اسحاق صاحب، مکرم ملک طاہر احمد صاحب ناظم ضلع لاہور، مکرم پر و فیسر محمد اسلم صابر صاحب اور مکرم منور احمد صاحب جاوید نے اس ضمن میں تجاویز پیش کیں۔مکرم قائد صاحب مال نے بجٹ کے بارہ میں دوبارہ عرض کیا۔صدر محترم نے اپنے اختتامی خطاب میں یکم نومبر ۱۹۹۰ء کے خطبہ جمعہ حضورانور کا ایک اقتباس پڑھ کر سنایا۔ٹھیک چار بجے دُعا سے یہ شوری ختم ہوئی۔شوری کے بعد قائدین نے بھی اپنے شعبہ جات کے حوالہ سے ہدایات دینی تھیں مگر وقت کی زیادتی کے باعث اس پروگرام پر عمل نہ کیا جا سکا۔دورہ جات مرکزی نمائندگان سال گزشتہ کی طرح اس سال بھی مرکز سے قائدین ، علماء کرام اور دیگر نمائندگان کو مجالس میں منتظم شکل میں بھجوا کر تربیتی دورہ جات کروائے گئے۔اس کی اجتماعی طور پر بعض مختصر رپورٹس درج کی جاتی ہیں۔تاریخ: ۴ جنوری ۱۹۹۰ء مقام وہاڑی مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تربیت مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب مربی سلسله، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مکرم صوفی صاحب نے جماعت کو ابتلاء کے دور میں دعا اور صبر کی تلقین کی۔حاضری بائیس تھی۔میٹنگ زعماء: اجلاس عام کے بعد زعماء کی میٹنگ ہوئی۔مکرم صابر صاحب نے زعماء کو رپورٹ کارگزاری بھجوانے ، نماز با جماعت اور تربیت کی طرف توجہ دلائی۔نیز گیسٹ ہاؤس کے چندہ کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: ۵ جنوری ۱۹۹۰ء مقام بوریوالہ