تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 364 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 364

۳۶۴ تاریخ : ۹ جنوری ۱۹۹۰ء مقام : گوندل فارم ضلع حیدر آباد مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز ظہر اجلاس ہوا۔اس میں انصار ، خدام، اطفال اور لجنہ بھی شامل تھیں۔مکرم شیخ صاحب نے حضور کے خطبہ کی روشنی میں ہدایات دیں۔اس کے بعد مکرم کرامت اللہ صاحب مربی سلسلہ نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی اور حضور کے خطبہ کا خلاصہ بیان کیا۔حاضری اٹھا ئیں تھی۔تاریخ : ۹ جنوری ۱۹۹۰ء مقام : احمد یہ ہال ، حیدرآباد مختصر رپورٹ : اجلاس عام: بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا جس میں مکرم شیخ صاحب نے جائزہ لیا اور ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء کے خطبہ جمعہ فرمودہ حضور انور کا خلاصہ سنایا اور عمومی ہدایات دیں۔مکرم کرامت اللہ صاحب نے دعوت الی اللہ ، حضور سے رابطہ کے لئے خطوط کی تحریک اور سچ بولنے کا عہد لیا اور خطبہ ۲۹ دسمبر ۱۹۸۹ء کا خلاصہ سنایا۔حاضری اُنتالیس تھی۔تاریخ : ۱۰ جنوری ۱۹۹۰ء مقام: بشیر آباد مختصر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز ظہر مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے اجلاس عام میں حضور انور کے خطبہ کا خلاصہ سنایا اور احباب سے جائزہ لیا۔حاضری ایک سو چھپن تھی۔تاریخ : ۱۱ جنوری ۱۹۹۰ء مقام: گوٹھ سلطان احمد گوندل مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم کرامت اللہ صاحب مربی ضلع نے تربیتی امور میں مزید بہتر صورت پیدا کرنے پر زور دیا۔واپسی پر ٹنڈو جان محمد کے احباب سے انفرادی طور پر ملاقات کی گئی۔حاضری تینتیس تھی۔تاریخ: ۱۲ جنوری ۱۹۹۰ء مقام بدین مختصر رپورٹ : اجلاس عام ضلع بدین کی تمام جماعتوں کے احباب نے شرکت کی۔مکرم شیخ صاحب نے جائزہ کے ساتھ ساتھ ان کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور تربیت کرنے کے بعض اصول بتائے۔خدا آباد، گلا ر چی اور کوٹ احمدیاں کے زعماء نے درخواست کی کہ نمائندہ انصار اللہ پاکستان براہ راست ان کی مجالس کا دورہ کریں۔کل حاضری پچانوے تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم کرامت اللہ صاحب مربی ضلع نے دعوت الی اللہ کی اہمیت اور خلافت سے وابستگی کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا۔تاریخ: ۸ جنوری ۱۹۹۰ء مقام: چک نمبر ۳۲ جنوبی سرگودها مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے سب سے پہلے نماز سادہ دہرائی بعد ازاں اس کا ترجمہ سنایا۔بچوں سے اشعار سنے گئے۔وصیت اور تحریک جدید کے بارہ میں کچھ گزارشات کی گئیں۔تحریک جدید کا ٹارگٹ دو ہزار روپے پورا کرنے کی تلقین کی گئی۔نماز با جماعت نیز بچوں کو کلام محمود اور درشین